اسلام آباد کے سیکٹرزمیں نیلام شدہ پلاٹوں ،مختلف اداروں کو دی گئی اراضی کی تفصیلات اور دیگر منصوبوں پر بریفنگ اگلے اجلاس میں پیش کریں،قائمہ کمیٹی کابینہ سیکرٹریٹ کی سی ڈی کو ہدایت ،چیرمین پی ٹی اے کو 3جی اور 4جی لائسنسوں سے پاکستان کو فائدے اور مستقبل کے منصوبے پیش کرنے کی بھی ہدایت

جمعرات 12 مارچ 2015 09:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12 مارچ۔2015ء)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکٹریٹ نے سی ڈی اے حکام کو ہدایت کی کہ اسلام آباد کے مختلف سیکٹروں میں نیلام کئے جانے والے پلاٹوں ،مختلف اداروں کو دی گئی اربوں روپے کی تفصیلات اور دیگر منصوبوں پر بریفنگ اگلے اجلاس میں پیش کریں،چیرمین پی ٹی اے کو 3جی اور 4جی لائسنسوں سے پاکستان کو ہونے والے فائدے اور مستقبل کے منصوبے پیش کرنے کی ہدایت کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس چیرمین رانا محمد حیات خان کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہاوس میں منعقدہوااجلاس میں کمیٹی کے اراکین کے علاوہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)اوگراسی ڈی اے اور نیپرا حکام نے شرکت کی اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے پی ٹی اے کے چیرمین سید اسماعیل شاہ نے کہا کہ پی ٹی اے کی جانب سے موثر اقدامات سے بیرون ممالک غیرقانونی کالوں میں بے حد کمی واقع ہوئی ہے پی ٹی اے نے ایف آئی اے کے ساتھ مل کر ملک بھر میں گذشتہ 7سالوں کے دوران 257چھاپوں کے دوران 244افراد کو گرفتار کرکے 999غیرقانونی گیٹ ویز کو ضبط کر لیاانہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے میں دیگر ممالک سے بے حد پیچھے رہ چکا ہے اصولی طور پر 2006میں تھری جی اور 4جی ٹیکنالوجی پاکستان میں متعارف ہونی چاہیے تھی مگر ہم نے گذشتہ سال اس کی نیلامی کرائی اور نیلامی کے بعد پاکستان میں اس وقت ایک کروڑ سے زائد صارفین اس ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھا رہے ہیں اس وقت ترقی یافتہ ممالک میں 5جی ٹیکنالوجی سے بھی جدید ٹیکنالوجی متعارف ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ ٹیلی کام کے شعبے میں مذیداقدامات کی ضرورت ہے اور ا س میں کمیٹی کے اراکین کا تعاون درکار ہے اس پر چیرمین نے ہدایت کی کہ اگلے اجلاس میں3جی اور 4جی ٹیکنالوجی سے حکومت کو پہنچنے والے فائدے اور نئے منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دیں نیپرا کے افسران نے کمیٹی کو بتایا کہ فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں مختلف کمپنیوں کی جانب سے 6روپے سے زیادہ کا ریلیف دیا گیاکمیٹی نے نیپرا حکام کو ہدایت کی کہ کے الیکٹرک کے معاملات ا ٓئندہ اجلاس میں پیش کئے جائیں کمیٹی نے چیرمین سی ڈی اے کو بھی ہدایت کی کہاگلے اجلاس میں رہائشی اور کمرشل پلاٹس کی مکمل تفصیل اور سی ڈی اے کی جانب سے بحریہ ٹاون سمیت مختلف اداروں کو کی جانے والی اربوں روپے کی تفصیلات پیش کریں۔