چوہدری نثار کے منہ سے فوج کے احترام کی باتیں زیب نہیں دیتیں، رابطہ کمیٹی ، خواجہ آصف کی قومی اسمبلی میں فوج کے بارے میں اشتعال انگیز تقریرپر چوہدری نثار کیوں خاموش رہے، ایم کیو ایم کی حکومتی وزراء پر سخت تنقید

پیر 16 مارچ 2015 09:16

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16 مارچ۔2015ء )متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کی جانب سے وزیرداخلہ کے ایم کیو ایم اور فوج کے حوالے سے بیان کاسخت ردعمل سامنے آیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ چوہدری نثارایم کیوایم پر تنقیدسے پہلے فوج اورحساس اداروں اوران کے سربراہوں کے بارے میں خود اپنے اورمسلم لیگ ن کے دیگر رہنماوٴں کے بیانات کویاد کریں۔

(جاری ہے)

چوہدری نثارخود فوج اورحساس اداروں اور ان کے سربراہوں کوکڑی تنقید کا نشانہ بناچکے ہیں ان کے منہ سے فوج کے احترام کی باتیں زیب نہیں دیتیں۔وفاقی وزیر خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں فوج کے بارے میں جواشتعال انگیز تقریر کی اس پر چوہدری نثار کیوں خاموش رہے؟رابطہ کمیٹی نے وفاقی وزیرخواجہ آصف کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ خواجہ آصف ایم کیوایم کوتنقیدکانشانہ بنانے سے پہلے فوج کے بارے میں اپنے بیان کویادکریں۔