شریف برادران کا ایک بار پھر متعدد بیوروکریٹس کو وفاقی اور صوبائی وزرا ء پر آفادیت دیکر انہیں ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ،متعدد وفاقی وزرا اپنی ہی وزارتوں کے اہم عہدیداروں سے نالاں دکھائی دینے لگے،سرکاری فائلوں میں روڑے اٹکانامعمول بن گیا،ذرائع

پیر 16 مارچ 2015 09:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16 مارچ۔2015ء)شریف برادران نے ایک بار پھر متعدد بیوروکریٹس کو وفاقی اور صوبائی وزرا ء پر حاوی کرتے ہوئے انہیں ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔متعدد وفاقی وزرا اء پنی ہی وزارتوں کے اہم عہدیداروں سے نالاں دکھائی دینے لگے ،سرکاری فائلوں میں روڑے اٹکانامعمول بن گیاہے ۔انتہائی معتبر ذرائع سے معلوم ہواہے کہ وزیر آعظم میاں نواز شریف اور وزیر اعلی شہباز شریف نے متعد د وزارتوں میں تعینات سیکرٹری ،ایم ڈی ایز اور سربراہوں کو وفاقی اور صوبائی وزرا ء پرآفادیت دینا شروع کر دی ہے ۔

مستعفی وفاقی وزیر صنعت و تجارت غلام مرتضی جتوئی زندہ مثال ہیں جنہوں نے ایم ڈ ی یوٹیلٹی سٹور کو تبدیل کرنا چاہا مگر اسی کشمکش میں انہیں خود مستعفی ہونا پڑا،دوسری جانب وزارت داخلہ میں بھی منہ زور افسران موجود ہیں جو وفاقی وزیر داخلہ کے احکامات پر من و عن عملدرامد کرنے سے عاری ہیں۔

(جاری ہے)

وزارت پانی و بجلی میں بھی وفاقی وزیر مملکت اور وفاقی وزیر کے اپنے اپنے سٹاف اور افسران ہونے کے باعث فائلوں کے بہاؤ میں رکاوٹ پیدا کی جارہی ہے ۔

علاوہ ازیں دیگر وزارتوں میں بھی طاقت ور بیوروکریسی کے باعث کاموں میں عدم دلچسپی دکھائی جارہی ہے ،پنجاب میں وزیراعلی پنجاب کے علاوہ باقی سارے وزیر مشیر غیر فعال نظر آنے لگے ہیں ذرائع کے مطابق صوبائی وزراء کو جان بوجھ کر غیر فعال کیا گیا ہے کہ انکی کارگردگی پر قد غن لگے ،ا س حوالے سے متعد د صوبائی وزراء نے اپنے اختیارات نہ ہونے کی وزیر اعلی کو شکایت بھی کی مگر کوئی شنوائی نہ ہوئی ۔

متعلقہ عنوان :