نو منتخب سینیٹر راحیلہ مگسی کی سوشل میڈیا پر بوڑھے انسانوں کا منہ کالا کرکے غلیظ گالیاں دینے کی ویڈیو نے دھوم مچا دی، جلد انکی نااہلی کیلئے شرمناک ویڈیو کو ثبوت بنا کر عدالت میں کیس کیئے جانے کا امکان

پیر 16 مارچ 2015 09:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16 مارچ۔2015ء) وفاق سے نو منتخب سینیٹر راحیلہ مگسی کی سوسل میڈیا پر بوڑھے انسانوں کا منہ کالا کرکے اسے غلیظ گالیاں دینے کی ویڈیو نے دھوم مچا دی۔ بہت جلد انکی نااہلی کیلئے شرمناک ویڈیو کو ثبوت بنا کر عدالت میں کیس کیئے جانے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز سوشل میڈیا پر اسلام آباد سے نو منتخب سینیٹر راحیلہ مگسی کی ایک ویڈیو آئی ہے جس میں انہوں نے دو افراد جن کی عمر تقریباً 75 اور 50 سال کے قریب تھی ان کا خود منہ کالا کررہی تھیں اور انہیں غیظ گالیاں بھی دے رہی تھیں۔

عورت کی زبانی پہلی دفعہ ایسی گالیاں سننے کو ملی ہیں جو کہ ایک نو منتخب سینیٹ رکن راحیلہ مگسی دے رہی ہیں۔ حکومت کیلئے لمحہ فکریہ ہے کہ انہون نے ایسی خاتون کو ایوان بالا کیلئے منتخب کیا جو انسانیت سوز مظالم میں کسی سے کم نہیں‘ ذرائع نے بتایا کہ سول سوسائٹی بہت جلد عدالت میں راحیلہ مگسی کی نااہلی کا کیس دائر کریں گی اور ویڈیو کے ساتھ ثبوت کیلئے لگایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :