دو افراد کو زندہ جلانے والوں کیخلاف مقدمہ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں بھجوایا جائیگا‘ شہباز شریف،املاک کو نقصان پہنچانے او رتوڑ پھوڑ کرنے والوں کو فوری گرفتار کر کے قانون کے تحت کارروائی عمل میں لانے کا حکم،یوحنا آباد میں دہشت گردی کا واقعہ قوم کو تقسیم کرنے کی بد ترین سازش ہے‘ مسیحی ہمارے بھائی ہیں‘ ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں،مساجد ، امام بار گاہوں ، گرجا گھروں اور عبادتگاہوں کی سکیورٹی کا از سر نو جائزہ لے کر فول پروف بنایاجائے،وزیراعلیٰ پنجاب،وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس، یوحنا آباد کے افسوسناک واقعے کے تناظر میں تمام صورتحال کا تفصیلی جائزہ
بدھ 18 مارچ 2015 09:12
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18 مارچ۔2015ء) وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ یوحنا آباد میں پیش آنے والے واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے -یوحنا آباد میں دہشت گردی کے واقعے قوم کو تقسیم کرنے کی بد ترین سازش ہیں- دہشت گردوں کا کو ئی مذہب ہے نہ ہی وہ انسان کہلانے کے حقدار ہیں-پوری قوم دہشت گردوں کے خاتمے کی جنگ میں متحد ہے اور امن کے دشمنوں کو عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑے گا-مسیحی ہمارے بھائی ہیں او ران کے غم میں برابر کے شریک ہیں -وزیراعلیٰ نے افسوسناک واقعے کے بعد املاک کو نقصان پہنچانے او رتوڑ پھوڑ کرنے والوں کو فوری گرفتار کر کے قانون کے تحت کارروائی عمل میں لانے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجاز ت نہیں دی جا سکتی -شہریوں کے جان ومال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے جسے وہ ہر قیمت پر پورا کرے گی- وزیراعلیٰ نے مزید ہدایت کی کہ دو افراد کو زندہ جلانے والوں کی فوری گرفتاری عمل میں لائی جائے- دو افراد کو زندہ جلانے والوں کے خلاف مقدمہ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں بھجوایا جائے گا- وہ گزشتہ روز یہاں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے جس میں صوبے میں امن وامان کی مجموعی صورتحال خصوصاً یوحنا آباد میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کے تناظر میں تمام صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیاگیا- وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ امن عامہ کی فضا برقرار رکھنے کے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں اور شرپسندوں پر کڑی نظر رکھی جائے -وزیراعلیٰ نے کابینہ کمیٹی برائے امن وامان کو ہدایت کی کہ مساجد ، امام بار گاہوں ، گرجا گھروں اور عبادتگاہوں کی سکیورٹی کا از سر نو جائزہ لے کر فول پروف بنایاجائے اور اس ضمن میں تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں-انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے انٹیلی جنس کا موثر نظام انتہائی ضروری ہے لہذا متعلقہ ادارے اس ضمن میں ٹھوس اقدامات کریں-انہوں نے کہاکہ قوم کے اتحاد کی طاقت سے دہشت گردوں اور ا ن کے سہولت کاروں کو نشان عبرت بنا دیں گے -یوحنا آباد میں گرجا گھروں پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ پائیں گے-اجلاس کے دوران یوحنا آباد دھماکو ں میں جاں بحق ہونیوالے مسیحی بھائیوں کے غم میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی جبکہ جاں بحق ہونے دیگرافراد سمیت پولیس کانسٹیبل کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی- اجلاس میں افسوسنا ک واقعے کا مختلف پہلو ؤں سے تفصیلی جائزہ لیا گیا اور مستقبل میں ایسے واقعات کے تدارک کے لئے حکمت عملی پر غور کیا گیا-صوبائی وزراء کرنل (ر) شجاع خانزادہ،خلیل طاہر سندھو،اراکین صوبائی اسمبلی رانا ثناء اللہ، سید زعیم حسین قادری، ، معاون خصوصی رانا مقبول احمد، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی -
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
بدھ 18 مارچ 2015 کی مزید خبریں
-
ناک آؤٹ مرحلے سے پہلے عرفان کا باہر ہونا بہت بڑا دھچکا ہے ، مصباح الحق ، عرفان ایک ایسا باوٴلر ہے جو ٹورنانٹ میں شریک دیگر باوٴلرز سے بہت مختلف تھا، لیکن ہمیں اس حقیقت کو تسلیم کرتے ہوئے آگے بڑھنا ... مزید
-
محمد عرفان کی انجری کے بعد ایک اور بری خبر گرین شرٹس کی منتظر ، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان فائنل بارش یا خراب موسم کے باعث نہیں ہو پاتا تو آسٹریلین ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ جائے گی
-
کراچی ، الطاف حسین کے خلاف سول لائنز پولیس اسٹیشن کراچی میں دہشت گردی کا مقدمہ درج ،متحدہ قائد کے خلاف سندھ رینجرز کے کرنل طاہر کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا
-
ہر عبادت گاہ کو سیکیورٹی فراہم کرنا ممکن نہیں، شفقت حسین کی پھانسی کے معاملے پرسیاست نہ کی جائے، وزیر داخلہ، سا نحہ یوحنا آباد کے بعد جو کچھ ہوا اسے نظرانداز نہیں کیا جاسکتا اور زندہ انسانوں کو جلانا ... مزید
-
عمران فاروق قتل کیس ،حکومت کا ملزمان برطانیہ کے سپردکرنے کاحتمی فیصلہ، حوالگی الطاف حسین کیخلاف کارروائی سے مشروط کرنے مطالبے کاامکان
-
آصف زرداری اور الطاف حسین میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا، مفاہمت اوربہترورکنگ ریلیشن پراتفاق ،ایم کیوایم کی سندھ حکومت میں شمولیت سے متعلق امورپربھی بات چیت ،پیپلزپارٹی کے ارکان سندھ اسمبلی کی ایم کیو ... مزید
-
بلدیاتی الیکشن ہو جاتے تو لوگوں کے مسائل بھی حل ہو چکے ہوتے ،عمران خان ،مجھے خوشی ہے کہ عوام اپنے حقوق کی خاطر اٹھ کھڑے ہوئے ہیں،ہمارے دھرنے کا مقصد بھی یہی تھا کہ لوگ حق کی خاطر اٹھ کھڑے ہوں،کرک ... مزید
-
سانحہ یوحناآبادکے بعدجلائے جانے والے دوسرے شخص کی بھی شناخت ،فیصل آبادکے بابرنعمان کے ورثاء نعش لینے تھانے پہنچ گئے،ڈی این اے کے بعدنعش حوالے کی جائے گی ،پولیس
-
اسلام آباد سے کراچی تک فاسٹ نان سٹاپ ٹرین چلانے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے،خواجہ سعد رفیق،نئی ٹرین کا افتتاح مئی کے پہلے ہفتے میں کیا جائیگا،2 روز میں نام بھی تجویز کر لیا جائیگا،چرچ پر حملہ کرنے والے ... مزید
-
دو افراد کو زندہ جلانے والوں کیخلاف مقدمہ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں بھجوایا جائیگا‘ شہباز شریف،املاک کو نقصان پہنچانے او رتوڑ پھوڑ کرنے والوں کو فوری گرفتار کر کے قانون کے تحت کارروائی عمل ... مزید
-
وزارت خزانہ نے چھوٹے زمین داروں کے لئے قرضہ گارنٹی سکیم کی منظور دیدی، 5کنال نہری اور 10کنال بارانی زمین رکھنے والے قرضہ لینے کے اہل ہونگے ، قرضہ سکیم کے لئے 5ارب مختص ،سکیم کا باقاعدہ آغاز چند روز ... مزید
-
حج 2015 کے لیے تجاویزپیش کردی گئیں،میڈیکل مشن پرتوجہ، بحری سروس شروع کی جائے، حج اخراجات کم اور حج آپریشن میں تمام ایئرلائنز کوحصہ لینے کی اجازت دی جائے،حج آرگنائزروعلما نے تجاویز پیش کردیں
-
عدالتی کمیشن پر سیاسی جرگے کا خط تحریک انصاف کو مل گیا ہے، تحریک انصاف نے لچک دکھاتے ہوئے اسمبلیوں میں واپسی کا عندیہ دیدیا
-
یوحنا آباد خود کش حملوں میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات ادا کر دی گئیں، وفاقی وزیرکامران مائیکل، شجاع خانزادہ اوردیگر سیاسی اور سرکاری شخصیات کی بھی شرکت ،ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے ... مزید
-
پی اے سی کی ذیلی کمیٹی کی پاکستان ریلوے اور نیشنل لاجسٹک سیل کے مابین ڈرائی پورٹ تنازعہ حل کرنے کی سفارش ،منافع کی عدم ادائیگی کی وجہ سے ریلوے کو2کروڑ 47لاکھ سے زائد کا نقصان پہنچا ہے ، آڈٹ رپورٹ، این ... مزید
-
صولت مرزا کی سینٹرل جیل مچھ میں اہلخانہ سے آخری ملاقات کرا دی گئی ،آج جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے اپنی وصیت تحریر کرائے گا، کل صبح پھانسی دی جائے گی
-
اڈیالہ جیل میں خوبرو ماڈل ایان علی کے آتے ہی جیل کی رونقیں بحال ہوگئیں، راولپنڈی کی بیوروکریسی اڈیالہ جیل پہنچ گئی رحمان ملک کے بھائی خالد ملک بھی اڈیالہ جیل رات گزارنے پہنچ گئے ،ایس پی اڈیالہ ملک ... مزید
-
عمران خان نے 126 دن دھرنا دیا ور اس دھرنے میں لوگوں کو جلاؤ گھیراؤ کا سبق دیا ، پرویز رشید
-
معاشرے سے بدعنوانی کا خاتمہ ملکی معیشت کی ترقی کیلئے ناگزیرہے، ممنون حسین،معاشی بدحالی کے باعث ملک جنگجوؤں اور خون ریز کی گرفت میں رہا ہے، امکانات کے نیا سورج طلوع ہو رہا ہے،قومی مفادات کیلئے گروہی ... مزید
-
ملک کی مختلف جیلوں میں سزائے موت کے 12 قیدیوں کو پھانسی دے دی گئی،جھنگ میں سزائے موت کے 3 ،کراچی ،میانوالی اور راولپنڈی میں 2,2 جبکہ فیصل آباد ، ملتا ن اور ڈیرہ غازی خان میں ایک ایک قیدی کوتختہ دار پر ... مزید
-
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل راشد محمود سے ا ئیر چیف طاہر رفیق بٹ نے الوادعی ملاقات کی ،آئی ایس پی آر،ائیرچیف طاہر رفیق بٹ نے افواج کے مابین تعاون کو مضبوط بنایا ،جنرل راشد محمود
-
کوہاٹ، مسافرکوچ کی ٹرک سے ٹکر 8افرادجاں بحق ،8زخمی
-
سپریم کورٹ کا اسلام آباد کے رہائشی علاقوں میں غیر قانونی طور پر قائم مسلم لیگ (ن) ، تحریک انصاف سمیت سیاسی جماعتوں اور دیگر 2262 دفاتر کے نام سی ڈی اے کی ویب سائٹ پر چڑھانے اور ان کیخلاف کارروائی کرکے ... مزید
-
سانحہ یوحنا آباد لاہور پر پرتشدد احتجاج اور لوٹ مار، توڑ پھوڑ کرنے والوں کا کوئی عزیز دھماکے میں ہلاک ہوا نہ زخمی
-
لیگی راہنما ممتاز بھٹو کا عنقریب تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان متوقع
-
زرعی تحقیقاتی ادارہ ترشاوہ پھل سرگودھا کے زرعی سائنسدانوں نے الطاف الرحمن ڈائریکٹر کی زیر قیادت اپنی شبانہ روز کاوشوں سے بغیر بیج کنو کی نئی قسم تیار کرلی
-
لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے مطابق الیکشن کمیشن 20ہزار سرکاری افسران کی بطور ریٹرننگ افسران خدمات لی جائینگی ، الیکشن کمیشن ،لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت بلدیاتی الیکشن کروایا جائیگا
-
اسلام آباد ہائیکورٹ میں مولانا اعظم طارق قتل کیس کی سماعت، قائد ملت جعفریہ پاکستان کے سربراہ علامہ ساجد علی نقوی کے خلاف دائر درخواست خارج ، دیگر ملزمان محمدعلی اور مدثرعلی کو جواب داخل کرانے کے ... مزید
-
پرویز الٰہی حکومت نے منڈی بہاؤالدین میں ریلوے اراضی کمشنر گوجرانوالہ کی بیوی کو غیر قانونی طریقہ سے الاٹ کردی،پی اے سی میں انکشاف، ریلوے اسٹیشن پر غیر قانونی قبضہ کو واگزار کرایا جائے،کمیٹی کی ... مزید
-
عمران خان اور شیخ رشید میں اہم ملاقات، لاہور کو آئندہ حکومت مخالف تحریک کا مرکز قرار دینے پر اتفاق
-
سوات ، گھر میں دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے تین افراد جاں بحق، 2 بچے زخمی ،زخمیوں کی حالت تشویشناک
-
سکرنڈ میں معصوم بچی گلے میں چھالیہ پھنسنے کے باعث ہلاک
-
برطانوی شہزادہ ہیری کا فوج سے علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان، فوج میں مزید کام کرنے کا ارادہ نہیں فلاحی کاموں میں بھی فوج کی طرح بہترین کارکردگی دکھانا چاہتا ہوں۔شہزادہ ہیری
-
بھارت‘ ریاست ہما چل پردیش میں سوائن فلو سے تیس افراد ہلاک ہوگئے
-
امریکہ کا افغانستان سے امریکی افواج کی تعداد میں کمی کرنے کا فیصلہ، آئندہ ہفتے صدر اوباما اور افغان صدر اشرف غنی کی ملاقات کا امکان ۔امریکی میڈیا کا دعویٰ
-
اقوام متحدہ اور روس کا افغانستان میں داعش کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں پر تشویش کا اظہار، افغانستان میں داعش کے اپنے پنجے گاڑھنے سے بڑے پیمانے پر دہشت گردی کا خطر ہ ہے۔ اقوام متحدہ
-
جنوبی سوڈان میں لڑائی 130 باغی ہلا ک ،جھڑپیں تیل کی دولت سے مالا مال شمالی ریاست النیل کے رنک شہر میں ہوئیں
-
خام تیل کی قیمت چھ سال کی کم ترین سطح پر آ گئی
-
موبائل فون کے ذریعے ماوٴں اور نومولود بچوں کی زندگی کی جنگ
-
وٹس ایپ کے ذریعے بے عزّتی، خاتون کو70 کوڑوں کی سزا ، عدالت نے بتیس سالہ خاتون کو مدعی کی ساکھ خراب کرنے کا مجرم پانے کے بعد یہ فیصلہ سنایا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.