ضمیراورمیرے ہاتھ صاف ہیں ،کوئی پریشان نہیں ، ڈاکٹرعشرت العباد،کوئی دباوٴہے نہ استعفیٰ دے رہاہوں ،الطاف حسین نے کسی کریمنل کوسپورٹ کرنے کونہیں کہا،نجی ٹی وی پروگرام میں اظہارخیال

جمعہ 20 مارچ 2015 09:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20 مارچ۔2015ء)گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العبادنے کہاہے کہ ضمیراورمیرے ہاتھ صاف ہیں ،کوئی پریشان نہیں ،کوئی دباوٴہے نہ استعفیٰ دے رہاہوں ،الطاف حسین نے کسی کریمنل کوسپورٹ کرنے کونہیں کہا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 12سال سے صوبے کی ایمانداری سے خدمت کرتاہوں ،3صدوراوروزرائے اعظم کے ساتھ کام کرچکاہوں ، لوگ میرے پاس کام کیلئے آتے ہیں ،صولت مرزانے میرے بارے میں جوباتیں کی ان کے موٴقف کوعدالت نے مستردکردیا۔

(جاری ہے)

صولت مرزاکی فیملی میرے پاس آئی تھی ،غیرمعمولی طورپرکسی کوسپورٹ نہیں کیا۔انہوں نے کہاکہ قانون نافذکرنے والے ادارے دوٹوک کام کررہے ہیں ،قانون نافذکرنے والے اداروں کاموٴقف نہیں کہ ایم کیوایم کوکام سے روک دیاجائے۔انہوں نے کہاکہ کسی کوناجائزفائدہ دلانے کی کوشش نہیں کی ،الطاف حسین کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں ،آج بھی ان سے بات ہوئی ہے ،میں بالکل پریشان نہیں ،ضمیراورہاتھ صاف ہے ،جوالفاظ کہے جاتے ہیں انہیں ثابت بھی کرناپڑتاہے ۔گورنرشپ کے دوران کامیابیاں اورناکامیاں بھی ہوئیں ،گورنرہاوٴس آئینی آفس ہے ،آنے والوں کوقانون کے مطابق ریلیف دیاجاتاہے