وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارسے ساتھ ورلڈبینک اورایشین ڈویلپمنٹ بینک کے حکام کی ملاقات ،توانائی کے شعبے میں اصلاحات اورسرمایہ کاری کے بارے میں تبادلہ خیال کیاگیا

ہفتہ 21 مارچ 2015 08:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21 مارچ۔2015ء)وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارسے ساتھ ورلڈبینک اورایشین ڈویلپمنٹ بینک کے حکام نے ملاقات کی،توانائی کے شعبے میں اصلاحات اورسرمایہ کاری کے بارے میں تبادلہ خیال کیاگیا۔جمعہ کے روزورلڈبینک کے کنٹری ڈائریکٹررچرڈبن میڈاورایشین ڈویلپمنٹ بینک کے وانرلیچ نے الگ الگ ملاقاتیں کیں ۔اس موقع پروزارت خزانہ پانی وبجلی اورمنصوبہ بندی کے افسران بھی موجودتھے ،ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے کنٹری ڈائریکٹرسے ملاقات کے دوران توانائی کے شعبے میں قومی پالیسی 2013میں اصلاحات کاجائزہ لیاگیا،جس کے تحت توانائی کے شعبے میں شفافیت اوربہتری لانے کے ساتھ ساتھ نجی شعبے کی شراکتداری کویقینی بناناہے ۔

اجلا س میں ورلڈبینک ایشین ڈویلپمنٹ اورجائیکہ کے ساتھ ہونے والے معاہدوں پربھی اطمینان کااظہارکیاگیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پروزیرخزانہ کوبتایاگیاکہ ورلڈبینک کی خصوصی کمیٹی توانائی کے شعبے میں اصلاحات کاجائزہ لے گی ۔ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے کنٹری ڈائریکٹرمسٹرورازلسیچ سے ملاقات کے دوران بھی مختلف شعبوں میں تعاون کاجائزہ لیاگیا۔اس موقع پرورلڈبینک کی جانب سے 1ارب کے سمارٹ میٹرپروجیکٹ کاجائزہ لیاگیا۔

وزارت پانی وبجلی اورمنصوبہ بندی کی جانب سے پروجیکٹ کومکمل کرنے کے بعدایشین ڈویلپمنٹ بینک کومنظوری کیلئے بھیجاجائیگا۔اے ڈی بی کے کنٹری ڈائریکٹرنے پاکستان میں کشمیراورپنجاب میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کے سلسلے میں کئے جانے والے اقدامات سے بھی آگاہ کیا،جس کے تحت اے ڈی بی نے ان علاقوں کومستقبل میں سیلاب سے بچاوٴاورترقی کیلئے اقدامات کئے ہیں ۔وفاقی وزیرنے وزارت پانی وبجلی اورمنصوبہ بندی کے حکام کوہدایت کی کہ وہ پاورٹرانسمیشن پروجیکٹ کوجلدازجلدمکمل کرنے کیلئے اقدامات کرے