ایم کیوایم تشدداورعسکریت پسندی پر یقین نہیں رکھتی، الطاف حسین ،صولت مرزاکے ذریعے ایم کیوایم پر الزامات لگوائے گئے، بلیک وارنٹ جاری ہونے کے بعد اسے ڈیتھ سیل میں اسکرپٹ رٹایا گیا،امریکا اور کینیڈا میں کارکنوں سے ٹیلیفونک خطاب

اتوار 22 مارچ 2015 10:07

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22 مارچ۔2015ء) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ صولت مرزا کے ذریعے متحدہ پر الزامات لگوائے گئے اور بلیک وارنٹ جاری ہونے کے بعد اسے ڈیتھ سیل میں اسکرپٹ رٹایا گیا۔

(جاری ہے)

متحدہ قومی موومنٹ کے 31 ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں امریکا اور کینیڈا میں کارکنوں سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین کا کہنا تھا کہ صولت مرزاکے ذریعے ایم کیوایم پر الزامات لگوائے گئے اوربلیک وارنٹ جاری ہونے کے بعد ڈیتھ سیل میں اسے اسکرپٹ رٹایاگیا جس کے ذریعے دنیابھرمیں ایم کیوایم کا امیج خراب کیاگیا۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم تشدداورعسکریت پسندی پر یقین نہیں رکھتی اور نہ ہی ایم کیو ایم کی صفوں میں جرائم پیشہ افراد کیلیے کوئی گنجائش ہے۔الطاف حسین کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن کے بلا امتیاز ہونے کا تاثر دیا گیا تھا لیکن ہمارے گھروں پر چھاپے مارے اور بے گناہ کارکنوں کو گرفتار کیا جارہا ہے، ایم کیوایم کو آپریشن کا نشانہ بنایا جارہا ہے جس کی دنیا میں مثال نہیں ملتی تاہم چھاپوں اور گرفتاریوں کیباوجود ملک کی خاطر پاک فوج کے ساتھ ہیں۔