یمن،سعودی فضائی حملوں میں 13شہری ہلاک ، حملو ں میں دارالحکومت صنعاء کے شمال میں الدیلامی ایئر بیس اور اس سے ملحقہ ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا گیا ، حکا م ،باغیوں کے خلاف آپریشن میں پاکستان بھی شامل
جمعہ 27 مارچ 2015 09:05
صنعاء (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27 مارچ۔2015ء)یمنی دارالحکومت صنعاء میں حوثی باغیوں کیخلاف سعودی فضائی حملوں میں کم ازکم 13شہری ہلاک ہو گئے ، یہ بات ایک سول دفاعی ذریعہ نے جمعرات کے روز کہی ۔فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ خواتین اور بچوں سمیت 13شہری رات گئے سعودی کارروائیوں میں ہلاک ہو گئے ، عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ مقامی لوگ کارروائیوں میں تباہ ہونیوالے متعدد گھروں کے ملبے کے نیچے سے مزید لاشوں کی تلاش کے لئے سول دفاعی حکام کی مدد کررہے ہیں ۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ گھر انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور فضائی اڈے کے نواح میں واقع ہیں جو کہ کارروائیوں کا ہدف ہیں ، سعودی عرب نے رات گئے یمن میں نبرد آزما صدر عبدالربوح منصور ہادی کی حکومت کے دفاع کے لئے علاقائی اتحاد کے ذریعہ کے لئے فوجی کارروائی کا آغاز کیا ہے جیسا کہ ملک خانہ جنگی کے دہانے پر کھڑا ہے ۔(جاری ہے)
فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ صنعاء میں ڈائیلامی ایئربیس اور شہر کے شمال میں نواحی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت متعدد مقامات پر باغیوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کئے گئے اس کے ساتھ ساتھ صدارتی کمپلیکس کو بھی نشانہ بنایا گیا جس پر جنوری میں باغیوں نے قبضہ کرلیا تھا۔
یمن فروری میں شیعہ حوثی باغیوں کی جانب سے اقتدار پر قبضے کے لئے شروع کیے جانیوالے آپریشنل کے بعد سے بحران کی زد میں ہے ، آپریشن ایسے وقت سامنے آیا جب حوثی باغیوں نے یمن کے دوسرے بڑے شہر عدن کی جانب پیش قدم کی ہے جہاں ہادی نے صنعاء سے فرار ہو نے کے بعد پناہ لے رکھی ہے ۔سعودی حکام کے مطابق یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف شروع کی جانے والی کارروائی میں پاکستان اور مصر سمیت 5 مسلمان ممالک حصہ بننا چاہتے ہیں۔سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق دیگر ممالک میں اردن، مراکش اور سوڈان شامل ہیں۔قبل ازیں یمن میں جاری خانہ جنگی میں سعوی عرب نے یمن کی حکومت کو حوثی باغیوں کے خلاف مدد فراہم کرتے ہوئے فوجی آپریشن کے آغاز کا اعلان کیا۔امریکا میں موجود سعودی سفیرعدل الجبیر نے واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا کہ آپریشن یمن کی قانونی حکومت کو بچانے کے لیے ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یمن میں قانونی حکومت کے خلاف کارروائیوں میں مصروف حوثی باغیوں کے خلاف شروع کیے جانے والے آپریشن پر سعودی عرب کو خلیجی اتحادیوں سمیت 10 ممالک کی حمایت حاصل ہے۔سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ یمن میں موجود حوثی باغیوں کے خلاف فضائی حملے شروع کر دیے گئے ہیں، آپریشن کے آغاز کے لیے بھاری اسلحہ اور طیارہ شکن توپیں بھی یمن کی سرحد پر نصب کردی گئی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یمن کی صورت حال انتہائی خراب ہے اور وہ یمن کے لوگوں اور اس کی قانونی حکومت کو بچانے کے لیے سب کچھ کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی جانب سے یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف کارروائی کے حوالے سے امریکی مدد کے لیے رابطہ کیا گیا تھا تاہم امریکا اس فوجی آپریشن میں شامل نہیں ہو رہا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے یمن کے باغیوں کے خلاف اس آپریشن میں مختلف مقامات پر فضائی حملے شروع کردیے گئے ہیں جس میں حوثی باغیوں کے مختلف ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔یمنی باغیوں کے خلاف کی جانے والی فوجی کارروائی میں سعودی عرب، قطر، کویت، بحرین اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔ادھرامریکی حکام نے سعودی عرف کی جانب سے یمنی باغیوں کے خلاف شروع کی جانے والی فوجی کارروائی کی حمایت کی ہے تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ امریکا اس کارروائی میں سعودی عرب کو کس طرح کی مدد فراہم کررہا ہے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
جمعہ 27 مارچ 2015 کی مزید خبریں
-
آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ہونے والے ورلڈ کپ میں بلے بازوں کے ہاتھوں باوٴلرز کی خوب پٹائی ، آئی سی سی نے سنجیدگی سے قوانین کا ازسر نو جائزہ لینے کا فیصلہ کرلیا ، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے تیزی سے پھیلاوٴ ... مزید
-
قومی ایک روزہ ٹیم کی قیادت کیلئے حیران کن نام تجویز، ہیڈ کوچ نے کپتان کیلئے اظہر علی کو ٹیم کا کپتان مقرر کرنے کی تجویز دے دی ،احمد شہزاد ، عمر اکمل اور محمد حفیظ کے رویوں پر اظہار ناراضگی
-
سوشل میڈیا پر سابق کپتان کی واپسی کیلئے مہم جاری،شعیب ملک کی بطورکپتان واپسی کیلئے سوشل میڈیا پربھی مہم جاری ہے
-
یمن،سعودی فضائی حملوں میں 13شہری ہلاک ، حملو ں میں دارالحکومت صنعاء کے شمال میں الدیلامی ایئر بیس اور اس سے ملحقہ ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا گیا ، حکا م ،باغیوں کے خلاف آپریشن میں پاکستان بھی شامل
-
سعودی ولی عہد شہزادہ مقرن کا نوازشریف کو ٹیلی فون، یمنی باغیوں کے خلاف فوجی تعاون مانگ لیا،عسکری اور سیاسی قیادت سے مشاورت کے بعد فیصلہ کرینگے،وزیر اعظم کا جواب ،سعودی عرب کی سلامتی کو درپیش خطرات ... مزید
-
دہشت گردوں پر ہاتھ ڈالا ہے اب وہ بھاگ رہے ہیں ،نواز شریف ، جنوبی ایشیاء میں دہشت گردوں کی کوئی جگہ نہیں ،ملک میں امن لاکر دم لیں گے،آخری دہشت گردی کے خاتمے تک جنگ لڑیں گے ،،پاکستان اور افغانستان نے ... مزید
-
یمن کی صورت حال پر سعودی عرب نے رابطہ کیا ہے ،پاکستان ،یمن میں پاکستانی سفارت خانہ الرٹ اور پاکستانی شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی ہے،جموں وکشمیر متنازع علاقہ ہے،مسئلہ کو اقوام متحدہ کی قرار ... مزید
-
کنٹونمنٹ بورڈز میں غیر جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات کرانے کی کوشش کی گئی تو پیپلزپارٹی عدالت سے رجوع کر یگی،آصف زرداری ، پیپلز پارٹی ملک بھر سے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی، بڑے ... مزید
-
کینٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات ،الیکشن کمیشن نے ہدایت نامہ جاری کردیا،وال چاکنگ،تصاویر والی ہورڈنگز آویزاں ،لاؤڈسپیکر کے ذریعے انتخابی مہم پرپابندی ، وزیراعظم،وزراء اور مشیر دورہ نہیں کرسکیں ... مزید
-
تحریک انصاف سے ذاتی جھگڑا نہیں انکی پارلیمنٹ میں واپسی اور استعفوں کو قبو ل کرنے یا نہ کرنے پر سوالیہ نشان رہے گا،مولانا فضل الرحمان،پی ٹی آئی گائے کی دم پکڑ کر پارلیمنٹ میں آنے کا بہانہ تلاش کر رہی ... مزید
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں فل کورٹ اجلاس، عدالتی افسران کی سروس کے رولز میں ترمیم اور جیل پٹیشنز کو سماعت کے لیے لگانے کے حوالے سے غور ،دو جج صاحبان کیجانب سے رولز کے مسودہ کی چند ترامیم کے ساتھ منظور ... مزید
-
ضرب عضب آپریشن میں کامیابی کے علاوہ کوئی چارہ نہیں،سربراہ پاک فضائیہ ،انشاء اللہ کوئی بھی ہماری آزادی کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، پاکستان کو اندرونی و بیرونی بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے،فوج کے ... مزید
-
تربیلہ ڈیم ، پانچویں توسیعی منصوبے کا پی سی ون منظوری کے لئے پلاننگ کمیشن کو بھجوا دیا گیا،منصوبے کی تکمیل سے پیداواری صلاحیت میں 1410میگا واٹ کا اضافہ ہوگا تربیلہ ڈیم کے چوتھے توسیعی منصوبے کو مقررہ ... مزید
-
مکے دکھانے سے ملکی مسائل حل نہیں ہوتے ،عملی اقدامات کرنا پڑتے ہیں، اسحاق ڈار،ملکی مسائل کے حل کیلئے مشکل ترین فیصلے کئے اور دن رات کام کررہے ہیں، کراچی آپریشن کسی خاص سیاسی جماعت یا فرقے کے خلاف ... مزید
-
جمہوریت کیلئے پارٹی انتخابات ضروری ہیں ، بلدیاتی انتخابات پارٹی بنیادوں پر ہوں تو ووٹ میں کرپشن نہیں ہوگی ، خورشید شاہ ، عمران خان نے کشمیر میں بازاری زبان استعمال کی ، آصف حسنین اور دیگر کا قومی ... مزید
-
سانحہ پشاور کے بعد کی صورت حال پر مولانا عبدالعزیز کا پاکستانی میڈیا کے بائیکاٹ کا اعلان ،صرف غیرملکی میڈیا سے بات ا ور انٹرویو بھی ا نہی کو دیں گے
-
بےنظیر بھٹو قتل کیس ، انسداد دہشتگردی راولپنڈی ڈویژن کی خصوصی عد الت نے استغاثہ کے گواہوں، سابق سیکرٹری داخلہ کمال شاہ سمیت دیگر افراد کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے
-
پاکستان ایل این جی درآمد کرنے والے ممالک کی صف میں شامل ہوگیا ،ملکی تاریخ میں ایل این جی کی پہلی درآمدی کھیپ پاکستان پہنچ گئی ، درآمدی ایل این جی پاکستان میں توانائی کا بحران کم کرنے میں مدد دیگی
-
بلدیاتی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی ،چیف الیکشن کمشنر،کنٹونمنٹ میں انتخابات سے قبل حکومت کے ارکان ، وزراء ، وزیراعظم ، صدر کے جانے پر پابندی ... مزید
-
پی ٹی اے میں 6 ارب 23 کروڑ کا نیا سکینڈل ، آڈٹ رپورٹ ،انوشہ رحمان نے خاموشی اختیار کر لی
-
الیکشن دھاندلی پر جوڈیشل کمیشن کا خیر مقدم کرتا ہوں، افتخار محمدچوہدری،عمران نے مجھ پر بے بنیاد الزامات لگائے ،ہر فورم پر دفاع کروں گا، سابق چیف جسٹس
-
پاکستان سے بھاگ کر افغانستان آنے والے طالبان کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائے گی، افغان صدر، افغان حکومت اپنے ملک میں کوئی تخریبی سرگرمی برداشت نہیں کرے گی، داعش مغربی اور وسط ایشیائی ممالک کے لیے ... مزید
-
پاک چین آزادانہ تجارت کا معاہدہ، پاکستانی وفد 30مارچ کو بیجنگ جائے گا،ایڈیشنل سیکرٹری تجارت روبینہ اطہر وفد کی نمائندگی کریں گی،زرعی اجناس کی برآمدات اور الیکٹرانیک ڈیٹا انٹرچینج سمیت مختلف مسائل ... مزید
-
وزارت تجارت کا بیرون ممالک سے اسلحہ درآمد کی پالیسی کو تبدیل کرنے کا کام شروع ،مخصوص رقم کی بجائے تعدادکے مطابق ہتھیار درآمد کئے جا سکیں گے، سال کے وسط تک نئی پالیسی جاری ہونے کاامکان
-
صولت مرزا کی ویڈیو ریلیز کرنے پر وزیراعظم سمیت ذمہ داران کے خلاف پرچہ کٹوانا چاہتے ہیں، الطاف حسین ،کراچی میں کسی کالعدم تنظیم کا سربراہ نہیں پکڑا گیا،میرے اوپر عمران فاروق قتل کا کوئی مقدمہ نہیں،منی ... مزید
-
پاکستان ،افغانستان اور عراق جنگ میں13لاکھ افراد ہلاک ہوئے،امریکی تھنک ٹینک، افغانستان اور پاکستان کی جنگ میں2013تک تین لاکھ افراد ہلاک ہوئے,پاکستان میں جاری دہشت گردی کے خلاف جنگ میں براہ راست مجموعی ... مزید
-
اداکارہ ایان علی بیمار ہوگئیں،اڈیالہ جیل ہسپتال منتقل ،اداکارہ کو موسمی الرجی ہے،مسلسل چھینکیں آرہی ہیں،ہسپتال انتظامیہ
-
پشاور،وزیر اعظم سے گورنر ، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کی ملاقات ،بلدیاتی الیکشن ،ترقیاتی منصوبے اور صوبے میں امن و امان کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا،بلدیاتی الیکشن میں (ن) لیگ بھر پور حصہ لے ... مزید
-
آپریشن ضرب عضب میں آرمی میڈیکل نے شاندارخدمات سرانجام دی ہیں ، آرمی چیف
-
افغان مہاجرین بین الااقوامی قانون کے تحت پاکستان آئے ہیں، گورنر بلوچستان، واپس بھی اقوام متحدہ کے کہنے پر جائینگے ، گوادر کاشغر روٹ پہلے نہ بدلا ہے نہ بدلے گا ،لسبیلہ یونیورسٹی کے پہلے کانوکیشن ... مزید
-
گردشی قرضہ اربوں سے کم ہو کر کروڑوں میں آ گیا، کنڈا سسٹم کو ختم کر کے دم لیں گے ، شہروں میں 6 دیہاتوں میں 8 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے؛وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی
-
صولت مرزا کی پھانسی، ڈیتھ وارنٹ پر عملدرآمد کیلئے جوڈیشل مجسٹریٹ نامزد
-
قومی اسمبلی نے وفاقی دارلحکو مت میں بلدیاتی انتخابات کیلئے منظور شدہ بل پیش کر دیا، وفاقی دارلحکومت میں24یونین کونسل ہوں گی، 12 د یہات اور12شہری علاقے ہو ں گے
-
لورالائی ، پولیس کی گاڑی پربم حملہ،3 اہلکارجاں بحق
-
دیربالا ،پولیس کی کاروائی،سورہ میں د ی گئی ڈیڑھ سالہ لڑکی کے دادا سمیت جرگہ ممبران کے آٹھ افراد گرفتار ، حوالات بند کردیا
-
پاکستان عوامی تحریک نے الیکشن کمیشن میں خواجہ سعد رفیق کے خلاف کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن میں اثر انداز ہونے پر درخواست دائر کر دی
-
لاہورتاریکی میں ڈوب گیا،7گرڈسٹیشنزکی بندش کے باعث شہربھرکی بجلی غائب
-
مولانافضل الرحمن کوڈیزل کیوں کہتے ہیں ،الطاف حسین کوجواب کی تلاش کوئی بتادے؟
-
ایران نے یمن میں ”فیصلہ کن طوفان“ کی مذمت کردی،سعودی عرب کی قیادت میں فضائی حملے فوری طور پر بند کیے جائیں۔ ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف
-
مسلمانوں کی کفن میں تدفین سولہ میں سے صرف نو جرمن صوبوں میں اجازت ، چار صوبوں میں کسی بھی لاش کو دفنانے کے لیے تابوت میں بند کرنا لازمی ہے
-
فرانسیسی صدر دہشت گردی کیخلاف مارچ میں حصہ لینے اتوار کو تیونس کا دورہ کرینگے
-
جاپان نے جاسوسی سیٹلائٹ خلاء میں چھوڑ دیا
-
سعودی عرب،منشیات سمگلر کا سرقلم
-
یوکرائن، مسافر بس باردوی سرنگ سے ٹکراگئی،تین افرادہلاک ،چھ زخمی
-
برازیل،کرنسی کو مستحکم کرنے کے پروگرام کا اعلان
-
مصر، سابق وزیر داخلہ کو تمام مقدمات میں بری ہونے کے بعد رہا کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.