تربیلہ ڈیم ، پانچویں توسیعی منصوبے کا پی سی ون منظوری کے لئے پلاننگ کمیشن کو بھجوا دیا گیا،منصوبے کی تکمیل سے پیداواری صلاحیت میں 1410میگا واٹ کا اضافہ ہوگا تربیلہ ڈیم کے چوتھے توسیعی منصوبے کو مقررہ وقت میں مکمل کرنے کیلئے واپڈا حکام نے چینی کمپنی پردباؤ بڑھا دیا

جمعہ 27 مارچ 2015 09:12

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27 مارچ۔2015ء) وزارت پانی و بجلی نے چوتھے تربیلہ ڈیم توسیعی منصوبے کو جلد از جلد مکمل کرنے کیلئے کمپنی پر دباؤ بڑھا دیا، پانچویں توسیعی منصوبے کا پی سی ون منظوری کے لئے پلاننگ کمیشن کو بھجوا دیا گیا ،منصوبے پر 79کروڑ 58لاکھ ڈالر کا تخمینہ لگایا گیا ہے منصوبے کی تکمیل سے پیداواری صلاحیت میں 1410میگا واٹ کا اضافہ ہوگا تربیلہ ڈیم کے چوتھے توسیعی منصوبے کو مقررہ وقت میں مکمل کرنے کیلئے واپڈا حکام نے چینی کمپنی پردباؤ بڑھا دیا حکام کے مطابق تربیلہ ڈیم چوتھے توسیعی منصوبے کے بارے میں بریفنگ کے دوران وزیر اعظم پاکستان نے منصوبے کو جلد از جلد اور مقررہ وقت سے قبل مکمل کرنے کی ہدایت کی جس کے بعد کنسٹرکشن کمپنی کو منصوبے کو کی تکمیل کیلئے ادائیگیاں کرتے وقت یہ ہدایت کی گئی کہ منصوبے کو بروقت مکمل کرنے کیلئے سٹاف میں اضافہ کیا جائے حکام کے مطابق تربیلہ ڈیم پانچویں توسیعی منصوبے کا پی سی ون بھی تیار کرکے وزارت منصوبہ بندی کو بھجوادیا گیا ہے اس منصوبے کی تکمیل سے ایک ارب 80کروڑ یونٹ سستی بجلی پیدا ہوگی تربیلا ڈیم کی موجودہ پیداواری صلاحیت 3ہزار 478میگا واٹ ہے چوتھے توسیعی منصوبے کی تکمیل پر بجلی کی پیداواری صلاحیت 4888میگا یونٹ ہوجائے گی جبکہ پانچویں توسیعی منصوبے کی تکمیل کے بعد پیداواری صلاحیت6298میگا واٹ ہوجائے گی منصوبے کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ بجلی کے حصول کے ساتھ ساتھ آبپاشی کے لئے پانی کے اخراج کی صلاحیت بھی متاثر نہ ہو حکام کے مطابق پانچویں توسیعی منصوبے کو منطوری کے بعد 2018قبل ہی مکمل کرنے کی کوشش کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :