سانحہ پشاور کے بعد کی صورت حال پر مولانا عبدالعزیز کا پاکستانی میڈیا کے بائیکاٹ کا اعلان ،صرف غیرملکی میڈیا سے بات ا ور انٹرویو بھی ا نہی کو دیں گے

جمعہ 27 مارچ 2015 09:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27 مارچ۔2015ء)لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز نے پاکستانی میڈیا سے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے،ترجمان کے مطابق سانحہ پشاور کے بعد پیش آنے والی صورت حال پر مولانا عبدالعزیز نے پاکستانی میڈیا سے بائیکا ٹ کا اعلان کیا ،وہ صرف غیرملکی میڈیا سے بات کریں گئے اور انٹرویو بھی ا نہی کو دیں گئے،خبر رساں ادارے نے ا س خبر کے حوالے مولانا عبدالعزیز کا موقف جاننے کیلئے مولانا عبدالعزیز سے بات کرنے کیلئے ترجمان سے رابطہ کیا لیکن ترجمان کا کہنا ہے کہ سانحہ پشاور پر مولانا عبد العزیز کے متضاد بیانات کے بعد پیش آنیوالی صورت حال کے بعد انہوں نے پاکستانی میڈیا کا بائیکاٹ کیا ہوا ہے اس لئے مولانا صاحب کسی پاکستانی میڈیا سے بات نہیں کریں گئے وہ صرف فارن میڈیا سے بات کریں گئے اور انٹرویو بھی ا ن کو ہی دیں گئے ۔

متعلقہ عنوان :