قوم سے جھوٹ نہ بولنے کا کہنے والے خود باربار جھوٹ بولتے ہیں،پرویز رشید ،خان صاحب ہر چیز میں دھونس،دھاندلی،دھرنا گیری نہیں چلتی،خارجہ پالیسی ہوش سے بنائی جاتی ہے جوش سے نہیں،میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 28 مارچ 2015 03:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28 مارچ۔2015ء)وفاقی وزیراطلاعات ونشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ قوم سے جھوٹ نہ بولنے کا کہنے والے خود باربار جھوٹ بولتے ہیں،خان صاحب ہر چیز میں دھونس،دھاندلی،دھرنا گیری نہیں چلتی،خارجہ پالیسی ہوش سے بنائی جاتی ہے جوش سے نہیں۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ ہر بار کی طرح عمران خان کا دوغلاپن پھر پکڑا گیا،عمران خان نے ٹیپ کی بات کا کوئی جواب نہیں دیا،خان صاحب ملک کے حساس معاملات سے نابلد ہیں،خان صاحب ہر چیز پر دھونس،دھاندلی،گالم گلوچ اور دھرنا گیری نہیں چلتی۔

انہوں نے کہا کہ خارجہ پالیسی ہوش سے بنائی جاتی ہے جوش سے نہیں۔عمران خان خارجہ پالیسی اور حساس ملکی معاملات سے نابلد ہیں،وہ حساس معاملات پر بیان بازی سے پرہیز کریں۔انہوں نے کہا کہ خان صاحب کیا اب پارلیمنٹ جعلی نہیں ہے،عمران خان قوم سے بار بار جھوٹ نہ بولنے کا کہتے ہیں لیکن خود ہر بار کوئی نیا جھوٹ بولتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ برادر اسلامی ملک سے ہمارے دور میں اچھے تعلقات رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :