فروری میں پاکستانیوں کیلئے یمن چھوڑنے کی ایڈوائزری جاری کی تھی ، کسی نے عمل نہیں کیا اب وہ یمن میں پھنس چکے ہیں،وزارت خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم کی میڈیا سے گفتگو

اتوار 29 مارچ 2015 01:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29 مارچ۔2015ء ) وزارت خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم یمن میں پھنسے پاکستانیوں کو قصور وار ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ فروری میں پاکستانیوں کیلئے ایڈوائزری جاری کی تھی کہ یمن چھوڑ دیں ، کسی نے عمل نہیں کیا اب وہ یمن میں پھنس چکے ہیں۔

(جاری ہے)

اتوار کی رات میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم کہا کہ فروری میں دفتر خارجہ کی طرف سے پاکستانیوں کیلئے ایڈوائزری جاری کی گئی تھی کہ خراب حالات کی وجہ سے یمن چھوڑ دیں لیکن انہوں نے ایڈوائزری پر عمل نہیں کیا اور اب پھنس گئے ہیں۔

یمن میں ایئر پورٹ اور راستے بند ہیں۔ تسنیم اسلم نے کہا کہ دفتر خارجہ اور سفارتخانے کے لوگ اپنی جان خطرے میں ڈال کر پاکستانیوں کی مدد کر رہے ہیں لیکن ان کی شکایات ہی ختم نہیں ہو رہیں۔ تسنیم اسلم نے بتایا کہ حدیدہ سے پاکستانی شہریوں کو فلائٹس کے ذریعے لایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :