پاکستان اپریل کے پہلے ہفتہ میں قطر سے ایل این جی درآمد معاہدہ پر دستخط کرے گا

پیر 30 مارچ 2015 09:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30 مارچ۔2015ء) پاکستان اپریل کے پہلے ہفتہ میں قطر سے ایل این جی درآمد معاہدہ پر دستخط کرے گا‘ وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت قطر کے ساتھ ایل این جی کی خرید و فروخت کا معاہدہ مارکیٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے اور پاکستان کی حق میں بہتری سے کرے گا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر نے قطر سے 8 ڈالر ملین میٹرک برٹش تھرمل یونٹ کے حساب سے ایل این جی کا جہاز درآمد کیا ہے اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ پاکستان ایک بہتر ریٹ پر ایل این جی درآمد کر سکتا ہے۔ قطر کے ساتھ معاہدہ حکومت ٹو حکومت لمی مدت کی بنیاد پر ہو گا۔

متعلقہ عنوان :