یمن کی جیلوں میں 300 پاکستانی قیدیوں بارے حکومت کے پاس کوئی اطلاعات نہیں

پیر 30 مارچ 2015 09:16

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30 مارچ۔2015ء)یمن کی جیلوں میں 300 پاکستانی قیدی ہیں جن کے بارے میں حکومت کے پاس کسی قسم کی کوئی اطلاعات نہیں ہیں اور نہ حکومت نے اس حوالے سے کوئی رابطہ کیا ہے، اطلاعات کے مطابق یمن کی تمام جیلوں پر باغیوں نے قبضہ کرلیا ہے، ذرائع نے بتایا کہ تقریباً 200 قیدی ثناء اور عدن کی جیلوں میں بند ہیں اور باقی 100 قیدی اس کے علاوہ مختلف علاقوں کی جیلوں میں بند ہیں، ذرائع کے مطابق قیدیوں کے ورثاء حکومت پاکستان اور یمن میں پاکستانی سفارتخانہ کے ساتھ رابطے میں ہیں لیکن حکومت پاکستان کی جانب سے کوئی پیشرفت نہیں کی گئی ہے، پاکستانی قیدیوں کے ورثاء کو خدشہ ہے کہ باغی پاکستانیوں کو نقصان پہنچاسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :