پاک فوج کسی بھی قسم کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے مکمل تیار ہے، جنرل راحیل شریف،دہشتگردی کے خاتمے کیلئے قوم فوج کے ساتھ ہے، جوانوں سے خطاب،آرمی چیف نے فوجی مشقوں کا معائنہ کیا ،جوانوں کے پیشہ وارانہ اعلیٰ معیار کو سراہا

جمعرات 2 اپریل 2015 03:27

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 اپریل۔2015ء)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاک فوج کسی بھی قسم کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے مکمل تیار ہے،دہشتگردی کے خاتمے کیلئے قوم فوج کے ساتھ ہے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے کاٹلہ فائرنگ رینج کے دورہ کے موقع پر مشقوں میں شریک جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔آرمی چیف نے کہا کہ ہر قیمت پر دہشتگردی کے خاتمے کا مشن مکمل کریں گے۔زمانہ امن میں کی جانے والی تیاریاں جنگ روکنے کا ضامن ہیں۔قوم ملک بھر سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے فوج کے ساتھ ہے۔آرمی چیف نے فوجی مشقوں کا معائنہ کیا جوانوں کے پیشہ وارانہ اعلیٰ معیار کو سراہا ۔