وزیر خزانہ اسحاق ڈارسے وزیراعلیٰ بلوچستان کی ملاقات،وزیراعلیٰ نے میرانی ڈیم متاثرین کے معاوضہ کی طرف توجہ دلائی،متاثرین کے معاوضے کامسئلہ فوری حل کرلیاجائیگا،وزیر خزانہ کی یقین دھانی ، پاکستان نے آئی بی آرڈی کاممبربننے کیلئے کوالیفائیڈکرلیا ،تمام عالمی ریٹنگ ادارے پاکستان کی معیشت کومستحکم بنارہے ہیں،اسحاق ڈار کی سٹی بینک کے وفدسے ملاقات، 2.9 ارب روپے کے حوصلہ افزائی گرانٹ صوبوں کوفوری طورپردینے کی بھی منظوری

جمعرات 2 اپریل 2015 03:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 اپریل۔2015ء)وزیرخزانہ اسحاق ڈارسے وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک کی ملاقات،اس موقع پروزیراعلیٰ نے بلوچستان میرانی ڈیم کے متاثرین کے معاوضہ کی طرف وزیرخزانہ کی توجہ دلائی ،عبدالمالک نے کہاکہ 2007ء میں سیلاب نے ناقابل یقین حدتک لوگوں کواوران کی زمینوں کونقصان پہنچایاہے ۔اس موقع پرانہوں نے فیڈرل بورڈآف ریونیوکے متعلقہ معاملات بھی زیر بحث آئے ۔

،وزیرخزانہ نے وزیراعلیٰ بلوچستان کویقین دلایاکہ متاثرین کے معاوضے کامسئلہ فوری حل کرلیاجائیگا،اس کے علاوہ وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے سٹی بینک کے وفدسے ملاقات کی جس میں ترقی کے متعلقہ پروجیکٹ کے مالیاتی معاملات پربات چیت کی گئی ۔اس موقع پروزیرخزانہ نے وفدکوپاکستان کاعالمی مالیاتی اداروں خاص طورپرورلڈبینک اورآئی ایم ایف کے ساتھ ازسرنوبات چیت پربریف کیا،جس میں ان اداروں نے ملکی معیشت میں استحکام حاصل کرنے پراطمینان کااظہارکیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزیدبتایاکہ پاکستان نے آئی بی آرڈی کاممبربننے کیلئے کوالیفائیڈکرلیاہے ،تمام عالمی ریٹنگ اداریپاکستان کی معیشت کومستحکم بنارہے ہیں اس موقع پروفدنے سٹی بینک کے زیراہتمام پی آئی اے کے لئے120ملین ڈالردینے کے بارے میں وزیرخزانہ کوآگاہ کیا،امریکہ ایگزم بینک کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری غیرملکی اداروں کی بڑھتی ہوئی اعتمادکی عکاسی کرتے ہیں ۔

وزیرخزانہ نے کہاکہ یہ رقم پی آئی اے کے طیاروں کے انجن کی مرمت کیلئے استعمال کیاجائیگا۔انہوں نے پی آئی اے کے لئے مالیاتی سہولت فراہم کرنے پرسٹی بینک کوسراہااوربینک کی جانب سے ترقی منصوبوں میں گہری دلچسپی دکھانے پرسراہااس موقع پرسیکرٹری وزارت خزانہ اوردیگراعلیٰ حکام موجودتھے۔دریں اثناء وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے 2.9 ارب روپے کے حوصلہ افزائی گرانٹ صوبوں کوفوری طورپردینے کی منظوری دیدی ۔یادرہے کہ سی سی آئی نے وزارت خزانہ کی تجویزپرکیش سرپلس کوبرقراررہنے کیلئے سہ ماہی بنیادوں پرصوبوں کوگرانٹ دینے کی تجویزدی تھی ۔وزارت خزانہ نے بدھ کے روزمالی سال 2014-15ء کے اکتوبرتادسمبرکی سہ ماہی گرانٹ کی منظوری دیدی