سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے پر تمام سیاسی جماعتیں متفق ہیں ،زاہد حامد ،رکان پارلیمنٹ کے گوشوارے جمع کرانے کیطریقہ کار میں تبدیلی بھی زیر غور ہے ۔ چیئرمین انتخابی اصلاحات کمیٹی،الیکشن کمیشن حکام انتخابی اصلاحات کمیٹی کیآئندہ اجلاس میں بائیو میٹرک تصدیق اور الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے مجوزہ قانون پر بریفنگ دینگے

جمعرات 2 اپریل 2015 03:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 اپریل۔2015ء) چیئرمین انتخابی اصلاحات کمیٹی زاہد حامد نے کہا ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے پر تمام سیاسی جماعتیں متفق ہیں ، ارکان پارلیمنٹ کے گوشوارے جمع کرانے کا طریقہ کار میں تبدیلی بھی زیر غور ہے ۔

(جاری ہے)

انتخابی اصلاحات کمیٹی کا اجلاس زاہد حامد کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس کمیٹی روم نمبر 5میں ہوا کمیٹی کا اجلاس آدھا گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے نوید قمر ، جماعت اسلامی کی عائشہ سید ،وزارت آئی ٹی اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کے حکام نے شرکت کی ۔

اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن حکام آئندہ اجلاس میں بائیو میٹرک تصدیق اور الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے مجوزہ قانون پر بریفنگ دینگے ۔ چیئرمین نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے پر تمام سیاسی جماعتیں متفق ہیں ، ارکان پارلیمنٹ کے گوشوارے جمع کرانے کا طریقہ کار میں تبدیلی بھی زیر غور ہے