قومی ایکشن پلان کے تحت بنائی گئی فوجی عدالتوں کا پہلا فیصلہ آگیا، 6دہشتگردوں کو سزائے موت کا حکم،آرمی چیف نے موت کے پروانے پر دستخط کردئیے

جمعہ 3 اپریل 2015 07:26

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3 اپریل۔2015ء)قومی ایکشن پلان کے تحت بنائی گئی فوجی عدالتوں کا پہلا فیصلہ آگیا،6دہشتگردوں کو سزائے موت کا حکم سنا دیا گیا،آرمی چیف نے موت کے پروانے پر دستخط کردئیے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی عدالتوں کا پہلا فیصلہ سامنے آگیا ہے اور خود کش حملوں اور سنگین جرائم میں ملوث6دہشتگردوں کو پھانسی کی سزا سنا دی گئی ہے،آرمی چیف نے6دہشتگردوں کی سزائے موت کی منظوری دے دی ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق سزائے موت پانے والے قیدیوں کو سزا کے خلاف اپیل کا حق حاصل ہے

متعلقہ عنوان :