یمن میں پاکستانی سفیر نے پاکستانی شہری کوالحدیدہ میں جہازسے اتارکر پولیس کے حوالے کردیا،سفیر کی متاثرہ خاندان کو رابطے میں دھمکیاں

جمعہ 3 اپریل 2015 07:34

الحدیدہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3 اپریل۔2015ء)یمن میں پاکستانی سفیرعرفان یوسف نے پاکستانی شہری کوالحدیدہ میں جہازسے اتارکریمن پولیس کے حوالے کردیا،متاثرہ خاندان کے رابطے میں دھمکیاں بھی دیں ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق الحدیدہ میں پاکستانی شہری احسن تحسین وطن واپسی کیلئے جہازمیں سوارہوئے توپاکستانی سفیرعرفان یوسف نے انہیں کہاکہ تم چورہواوراسے جہازسے اتارکریمنی پولیس کے حوالے کردیا،متاثرہ شخص نے نجی ٹی وی کوبتایاکہ پاکستانی سفیرنے ان پربلاوجہ جھوٹے الزامات لگائے اوریمن میں ہی چھوڑکرآگئے ،احسن تحسین کے بھائی نے پاکستانی سفیرسے رابطہ کیاتوانہوں نے دھمکیاں دیتے ہوئے کہاکہ تمہارافون نمبرآگیاتمہیں نہیں چھوڑوں گا،تمہاری کھال اتاردوں گا

متعلقہ عنوان :