پاکستان، ترکی نے سعودی عرب کی ہر طرح کی مدد اور یمن مسئلہ بات چیت سے حل کرنے پر زور دیا ہے ، ترک میڈیا

ہفتہ 4 اپریل 2015 03:47

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4 اپریل۔2015ء) ترک میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ترکی نے سعودی عرب کی ہر طرح کی مدد اور یمن مسئلے کا حل بات چیت کے ذریعے کرنے پر زور دیا ۔

(جاری ہے)

ترک میڈیا کے مطابق وزیراعظم نواز شریف اور ترک قیادت سے ملاقات کے بعد دونوں ملکوں نے قبضہ کیا ہے کہ سعودی عرب ہر طرح سے مدد کی جائے گی جبکہ دونوں ملکوں کی قیادت نے یمنی گروپس سے مذاکرات کرنے پر بھی زور دیا ہے کیونکہ دونوں گروپس کے ساتھ بات چیت کے ذریعے مسئلے کا پرامن حل نکالا جاسکتا ہے ۔