یمن کے معاملے میں سعودی عرب نے مددمانگی ہے، کوئی بھی فیصلہ عوامی پارلیمنٹ میں ہی کیا جائے گا ، خواجہ آصف ،حکومت پارلیمنٹ کی رائے کے مطابق ہی پالیسی تشکیل دے گی ، پاکستان یمن کی صورتحال کے پر امن حل کے لئے خواہش مندہے ،سعودی عرب کی علاقائی سالمیت کی حفاظت ہمارا عزم مصمم ہے، پارلیمنٹ کی رائے کا احترام کریں گے،یمن سے پاکستانیوں کو نکالنے پر سعودی عرب حکومت کی حمایت کے شکر گزار ہیں،وزیر دفاع کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں یمن کی صورتحال پر پالیسی بیان
منگل 7 اپریل 2015 03:10
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7 اپریل۔2015ء) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ یمن کے معاملے میں سعودی عرب نے پاکستان سے مدد مانگی ہے لیکن اس حوالے سے کوئی بھی فیصلہ عوامی خواہشات کے مطابق پارلیمنٹ میں ہی کیا جائے گا اور پارلیمنٹ کی رائے کے مطابق ہی حکومت پالیسی تشکیل دے گی ، پاکستان یمن کی صورتحال کے پر امن حل کے لئے خواہش مندہے ،سعودی عرب کی علاقائی سالمیت کی حفاظت ہمارا عزم مصمم ہے، پارلیمنٹ کی رائے کا احترام کریں گے،یمن سے پاکستانیوں کو نکالنے پر سعودی عرب حکومت کی حمایت کے شکر گزار ہیں۔
پیر کے روز پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں وزیر دفاع نے یمن کی صورتحال پر ایوان میں بحث کیلئے پالیسی بیان دیتے ہوئے کہا کہ یمن کی صورتحال گھمبیر ہے‘ سعودی عرب نے حکومت سے مدد طلب کی ہے حکومت پارلیمنٹ کی رائے عین مطابق یمن کی صورتحال پر فیصلہ کرے گی اور حکومت پارلیمنٹ کی رائے کے مطابق پالیسی تشکیل دے گی۔(جاری ہے)
وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی واپسی اس ایوان کی فتح ہے۔
آئین اور آئینی اداروں کے تقدس کی شہادت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشترکہ اجلاس یمن کی صورتحال پر طلب کیا گیا وہاں صورتحال گزستہ ہفتوں سے خراب ہے اس کے اثرات خطہ کے ساتھ ساتھ پاکستان پر پڑے ہیں۔ اس گھمبیر صورتحال پر وزیراعظم نے قومی مفاد کے فیصلے کئے ہیں۔ حکومت مشترکہ فیصلے کرنا چاہتی ہے۔ سعودی عرب نے یمن صورتحال پر پاکستان سے حمایت مانگی ہے۔ حمایت کی ترجیح یہ ہے وہاں پھنسے پاکستانیوں کی حفاظت کی جائے وزیراعظم خود مانیٹرنگ کر رہے ہیں خصوصی سیل بنائے گئے ہیں، کامیابی سے سینکڑوں پاکستانیوں کو اب تک یمن کے مختلف علاقوں سے نکالا گیا ہے ،پی آئی اے کی پروازوں کے ذریعے 530 پاکستانی وطن واپس لائے گئے ہیں۔ 186 بحری جہاز سے نکالے گئے ہیں یہ پہلے جبوتی گئے وہاں سے نکالے گئے ہیں۔ ان میں 11 بھارتیوں کے علاوہ چین‘ اردن اور دیگر ممالک سے بھی تعلق رکھتے ہیں۔ پی آئی اے کی خصوصی پرواز کے ذریعے صنعاء سے پاکستانیوں کو نکالا گیا ہے۔ پاکستانیوں کو نکالنے پر سعودی عرب حکومت کی حمایت کے شکر گزار ہیں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ حوثی قبائل نے گزشتہ سال حملے کئے تو یمن کے صدر منصور ہادی نے ہمسایہ ملکوں کی مدد چاہی۔ اقوام متحدہ کی قرار داد بھی یمن صدر کے حق میں منظور ہوئی۔ سعودی عرب کی قیادت نے ٹیلیفون کے ذریعے وزیراعظم نواز شریف سے مدد طلب کی وزیراعظم نے سعودی عرب کی درخواست پر سول اور فوجی قیادت سے مشورہ کیا اور فیصلہ کیا کہ پاکستان سعودی عرب کی علاقائی سالمیت کے تحفظ کیلئے کردار ادا کرے گا۔ اس میں کوئی ابہام نہیں کہ پاکستان سعودی سالمیت کو درپیش کسی بھی خطرہ کے پیش نظر سعودی قوم کے ساتھ کھڑا ہو گا۔ ایک وفد حالات کا جائزہ لینے کے لئے سعودی عرب روانہ ہوا جہاں سعودی قیات سے بات چیت کی گئی ۔ حکومت پاکستان نے کہا کہ غیر ریاستی عناصر کو ملک کے لئے خطرہ نہیں بننا چاہئے یمن کی صورتحال پر قابو پانے کے لئے پاکستان کردار ادا کرنے کا خواہش مند ہے اور ہم یمن کی صورتحال کے پر امن حل کے لئے خواہش رکھتے ہیں۔ وزیراعظم نے ترکی کا دورہ کیا وہاں کی لیڈر شپ سے یمن کی صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ 8 اپریل کو ایران کے وزیر خارجہ پاکستان کا دورہ کرینگے۔ ترکی کے صدر ایران جا رہے ہیں تاکہ یمن کی صورتحال کا پر امن حل نکالا جا سکے۔ سعودی قیادت نے سعودی سالمیت کے تحفظ پر پاکستان کی یقینی دہانی پر پاکستانی قیادت کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ خواجہ آصف نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ یمن صورتہال کا سیاسی حل نکالا جائے۔ یمن کی منتخب حکومت کو غیر ریاستی عناصر کی جانب سے ختم کرنے کے خلاف ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ مسلم امہ کا اتحاد برقرار رہے اور مسئلہ کا سیاسی حل نکالا جائے۔ حکومت پاکستان یمن کی صورتحال پر پارلیمنٹ کی رائے کا احترام کرے گی اور ہماری پالیسی پارلیمنٹ کی رائے کی عکاس ہو گی۔ وزیر دفا ع کا کہناتھا کہ پاکستانی فوج پہلے بھی دہشتگردوں کے خلاف جنگ لر رہی ہے 108 ارب ڈالر کا مالی نقصان دہشتگردی کی جنگ سے اٹھانا پڑا ہے۔ پاکستانی فوج دنیا کی واحد فوج ہے جو دہشتگردی سے لڑ رہی ہے دنیا سوچ لے کہ ہم اپنی عزت سالمیت کی حفاطت کرنا جانتے ہیں جب تک دہشتگردی سے جنگ جاری رہے گی کوئی اس حوالے سے ابہام میں نہ رہے۔ انہوں نے کہا کہ شام لیبیا‘ عراق میدان جنگ بنے ہوئے ہیں ہمیں اس وقت اتحا د امہ کی ضرورت ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف پارلیمنٹ کی رائے کا احترام کریں گے۔ سعودی عرب کی علاقائی سالمیت کی حفاظت ہمارا عزم مصمم ہے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
منگل 7 اپریل 2015 کی مزید خبریں
-
کرکٹ ڈپلومیسی، پاکستانی صدرکاسری لنکن ٹیم حملے پراظہارافسوس ،سری لنکن صدرنے ٹیم کے دورے کی یقین دہانی کرادی
-
احمد شہزاد کو انگلش کاوٴنٹیز نے کھیلنے کی پیش کش کر دی
-
سپریم کورٹ نے موبائل کمپنیوں کی انعامی سکیمیں غیر قانونی قرار دیدیا،عدالت عظمیٰ کا پی ٹی اے کو غیر قانونی عمل میں شامل کمپنیوں کے خلاف کارروائی کا حکم
-
کرم ایجنسی، طالبان کمانڈر کو باپ نے فائرنگ کر کے قتل کردیا
-
سپریم کورٹ کا لاپتہ افراد کے مقدمے میں خیبر پختونخواہ حکام سے جواب طلب ، سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی
-
تحریک انصاف7 ماہ3 دن بعد قومی اسمبلی پہنچ گئی، پنجاب اسمبلی اور سندھ اسمبلی کے اجلاسوں میں بھی شرکت
-
فریقین میں صلح ،مچھ جیل کے دو قیدیوں کی پھانسی موخر
-
پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج کرنیوالی مڈ وائف کیساتھ آئے رشتہ دار مردگرفتار ،تھانے میں بند
-
مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی خواتین اراکین اسمبلی ایوان میں ایک دوسرے کو مسکرا کر دیکھتی اور اشاروں کنایوں میں مبارکباددیتی رہیں
-
حکومت بمقابلہ پاکستان تحریک انصاف ،وزیراعظم ہاوٴس سے چلنے والے رہنماوٴں کے بیانات نے بھانڈاپھوڑدیا، تحریک انصاف پرلیگی رہنماوٴں کی بیان بازی کی کڑیاں وزیراعظم ہاوٴس سے جڑنے لگی
-
ترکی میں یوٹیوب، فیس بک، ٹوئٹر بلاک
-
سعودی عرب میں فائرنگ سے تین پولیس اہلکار ہلاک،غیرملکی سمیت پانچ افراد زخمی
-
بنگلہ دیش: شدید طوفان کے باعث مختلف حادثات میں 24 افراد ہلاک، 50سے زائد زخمی،طوفان کی وجہ سے پانچ اضلاع بری طرح متاثر ہوئے،درجنوں درخت جڑ سے اکھڑ گئے بجلی فراہمی بھی متاثر
-
یمن میں 19 مارچ سے سے لیکر اب تک پرتشدد واقعات میں 549سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ، اقوام متحدہ
-
دمشق میں یرموک کیمپ میں جھڑپیں ،مکینوں کا فرار ،کیمپ پر چڑھائی پرحماس کی داعش سے انتقام لینے کی دھمکی
-
میکسیکو میں ایسٹر پر غدار حواری کا پتلا جلانا سیاسی صورت اختیار کر گیا،امریکی صدر براک اوبامہ سمیت کئی عالمی لیڈروں کے پتلے جلائے گئے
-
اسرائیلی فوج کوفلسطینیوں کے قتل کے لیے نشانہ بازی کی تربیت،مفرور فوجی نے صہیونی فوج کی شدت پسندی کا بھانڈہ پھوڑ دیا
-
روس کے ساتھ فوجی اور تکنیکی تعاون کے خواہاں ہیں‘ تھائی لینڈ
-
برطانیہ نے غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا
-
نئی دلی میں مسلمان کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناکر جان سے ہی مار دیا گیا،واقعے میں ملوث لوگوں کو فوری طورپرگرفتار کیا جائے، لواحقین کا مطالبہ
-
سعودی عرب فوج بھیجنے کافیصلہ پارلیمنٹ کریگی،جنرل راحیل شریف،چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کا پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کا دورہ، پی او ایف کی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی
-
یمن کے معاملے میں سعودی عرب نے مددمانگی ہے، کوئی بھی فیصلہ عوامی پارلیمنٹ میں ہی کیا جائے گا ، خواجہ آصف ،حکومت پارلیمنٹ کی رائے کے مطابق ہی پالیسی تشکیل دے گی ، پاکستان یمن کی صورتحال کے پر امن حل ... مزید
-
سعودی عرب سے تعاون بارے حکومتی پالیسی واضح نہیں‘ ترجیحات سے آگاہ کرے‘ اعتزاز احسن،سعودی عرب کے حوالے سے حکومت اپنی پالیسی پارلیمنٹ اور قوم کے سامنے واضح کرے ۔مولانا فضل الرحمان ،جب تک یمن کے حوالے ... مزید
-
وزیراعظم کی زیر صدارت اہم مشاورتی اجلاس ، یمن اور سعودی عرب کی دفاعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال
-
وزارت قانون نے جوڈیشل کمیشن کے مسودے کی منظوری دیدی،پارلیمانی امور کمیٹی کو بھجوا دیا ،کمیٹی مسودہ کو رجسٹرار سپریم کورٹ کو بھجوائے ،رجسٹرار سپریم کورٹ مسودہ کا متن چیف جسٹس کے نوٹس میں لائیں،چیف ... مزید
-
پاکستان ، سری لنکا کا تجارتی معاہدے کو ایک ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق ، دفاع ،سپورٹس،شپنگ،ڈیزاسٹر منیجمنٹ ،نارکوٹیکس اور ایٹمی تعاون کے ایم او یو ز پر دستخط ،سری لنکا کے صدر کی وزیر اعظم نواز شریف ... مزید
-
این اے 246 میں ضمنی الیکشن کے موقع پر فوج اور رینجرز کی تعیناتی کے امکانات،الیکشن کمیشن کا غور شروع
-
ریلوے ملازمین کے 56 ارب روپے جی پی فنڈز سے غائب ،خواجہ سعد رفیق کے خلاف کارروائی کا مطالبہ ، آڈٹ رپورٹ
-
پی ٹی آئی ارکان اب بھی قومی اسمبلی کے ممبران ہیں‘ سپیکر کی رولنگ
-
وزیراعظم خواجہ آصف کی تقریر پر برہم ہوگئے، اپوزیشن کی تنقید برداشت کرنی ہے، ہر معاملے پر ساتھ لے کر چلنا ہے،نواز شریف، وزیراعظم نے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف پر کڑی ... مزید
-
عمران نے اپنے منہ سے نکالے ہوئے الفاظ کو چاٹ لیا ہے،افتخار محمد چوہدری ،تحریک انصاف کے چیئرمین نے پارلیمنٹ میں جا کر اپنے الزامات کو غلط ثابت کر دیا ہے،میڈیا سے گفتگو
-
خیبر ایجنسی ، وادی تیراہ میں جیٹ طیاروں کی بمباری، 6 شدت پسند ہلاک‘ 3 زخمی، دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ ہوگئے
-
داعش عرب ممالک کی القاعدہ بن سکتی ہے، رحمن ملک ،مقامات مقدسہ کی حفاظت ہر مسلمان ملک کی اولین ذمہ داری ،تمام مسلمان ممالک کو اس خطرے کا ادراک کرنا چاہیے ،عمران خان کو پارلیمنٹ واپسی پر خوش آمدید کہتے ... مزید
-
وزیراعظم نے سعودی عرب سے کیا معاہدہ کیا اس کا علم نہیں لیکن انہیں سچ بولنا چاہئے، عمران خان،حرم شریف کی حرمت پر آنچ آئی تو پوری قوم سعودی عوام کے ساتھ کھڑی ہوگی، جب سب کہہ رہے ہیں دھاندلی ہوئی ہے تو ... مزید
-
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس شروع ہوتے ہی (ن) لیگ ،جے یو آئی،و اے این پی اور پی پی اراکین کی تحریک انصاف کیخلاف شدید نعرے بازی ،ایوان بالا مچھلی منڈی کا منظر پیش کرنے لگا، ”لوٹ کر بدوگھر کو آئے “ ” معافی ... مزید
-
مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر ظفرعلی شاہ نے پی ٹی آئی کے اراکین پارلیمنٹ کی واپسی کے اقدام کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا
-
صولت مرزاکے بیانات نئے نہیں ،عدالت میں دیئے گئے بیان میں بھی یہی باتیں کی تھیں،عمرشاہد،ہم نے ایف آئی آرایم کیوایم کیخلاف کٹوائی تھی ،ایم کیوایم نے صولت مرزاکی پھانسی رکوانے کیلئے دھمکیاں دیں مگر ... مزید
-
یمن میں فوج بھیجنے کا فیصلہ جنرل راحیل شریف کریں گے ،شیخ رشید،جو سمجھتا ہے کہ فوج بھیجنے کا فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی وہ احمق ہے،سعودی حکومت پر بُرا وقت آیا تو پاکستانی بچہ بچہ سعودیہ کے دفاع کیلئے کھڑا ... مزید
-
پارلیمنٹ میں بات کہی وہ اصولی تھی‘ میں نے پارلیمنٹ میں بولنے کی وزیراعظم سے اجازت لی نہ ہی نواز شریف نے کوئی ڈانٹ پلائی، مر جاؤں گا ڈار صاحب کا سرشرم سے نہیں جھکاؤں گا،وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی ... مزید
-
ناجائز اراکین کی موجودگی میں جلاس جاری رکھنا آئین کی خلاف ورزی ہے، الطاف حسین،تحریک انصاف والے طلاق لے چکے ،دوبارہ نکاح پڑھانے کیلئے الیکشن کرائے جائیں ،سعودی عرب نے آپریشن ضرب عضب میں کتنی مدد ... مزید
-
پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان معاہدے پر (ن) لیگ کے اختلافات کھل کر سامنے آگئے، وزیر دفاع نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں تنقید کی ظفر علی شاہ نے تحریک انصاف کی پارلیمنٹ میں واپسی کو ہائی ... مزید
-
پاک بحریہ کادوسرا جہاز پی این ایس شمشیر ا لحدیدہ سے 51پاکستانی اور غیر ملکی محصورین کے ساتھ جبوتی کی جانب گامزن
-
برطانیہ میں ایماندار پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور نے مسافر کو نوٹوں سے بھرا بیگ واپس کرکے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا
-
وزیر دفاع خواجہ آصف نے وزیر اعظم کی ہدایت پر پی ٹی آئی پر تنقید کی، نواز شریف نے ایوان میں آتے ہی اردو میں چٹ لکھ کر وزیر دفاع خواجہ آصف کو ہدایت دی کہ وہ تحریک انصاف کے ارکان پر تنقید کریں اور انہیں ... مزید
-
عمران خان کے دھرنے کے پیچھے سابق فوجی جرنیلوں کاہاتھ تھا، جاویدہاشمی ،جنرل پاشانے رابطہ کار کاکرداراداکیا،تحریک انصاف میں شمولیت کے بعدعمران خان کے فوج سے رابطوں کی بات پرحیران ہوا کہاں پھنس گیا،پارٹی ... مزید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.