این اے 246 میں ضمنی الیکشن کے موقع پر فوج اور رینجرز کی تعیناتی کے امکانات،الیکشن کمیشن کا غور شروع

منگل 7 اپریل 2015 03:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7 اپریل۔2015ء)این اے 246 میں ضمنی الیکشن کے موقع پر فوج اور رینجرز کی تعیناتی کے امکانات ہیں، اس حوالے سے ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے غور شروع کردیا ہے، اطلاعات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے اس مسئلے پر سندھ کے الیکشن کمشنر سے بات بھی کی ہے، ذرائع نے بتایا کہ پولنگ بوتھوں پر فوج اور رینجرز کے اہلکاروں کی تعیناتی کے امکانات ہیں، اس کے علاوہ این اے 246 کے حلقے میں انتخابات تک پولیس اور رینجرز کا گشت شروع کردیا جائیگا۔