عمران نے اپنے منہ سے نکالے ہوئے الفاظ کو چاٹ لیا ہے،افتخار محمد چوہدری ،تحریک انصاف کے چیئرمین نے پارلیمنٹ میں جا کر اپنے الزامات کو غلط ثابت کر دیا ہے،میڈیا سے گفتگو

منگل 7 اپریل 2015 03:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7 اپریل۔2015ء) سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارلیمنٹ میں جا کر اپنے الزامات کو غلط ثابت کر دیا ہے ، اپنے منہ سے نکالے ہوئے الفاظ کو چاٹ لیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپریم کورٹ کے وکیل نایاب گردیزی کے ماموں کے انتقال پر ان کے گھر اظہار تعزیت کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

سابق چیف جسٹس نے کہا کہ سعودی عرب میں فوج بھیجنے کے حوالے سے پارلیمنٹ میں بحث ضروری ہے ،حرمین شریفین کی حفاظت کیلئے ہمارا بچہ بچہ حاضر ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کیلئے آرڈیننس جاری ہو چکا ہے بہتر ہوتا کہ یہ ایکٹ ہوتا،عمران نے اپنے منہ سے نکالے ہوئے الفاظ کو چاٹ لیا ہے اور آج پارلیمنٹ میں جا کر اپنے الزامات کو غلط ثابت کر دیا ہے ،انہوں نے کہا کہ عمران نے تمام ریٹرننگ افسران پر الزامات لگائے ہیں اور آج ان الزامات کی خود نفی کررہے ہیں،پارلیمنٹ میں تحریک انصاف کی حاضری آئین کی خلاف ورزی ہے ،قومی اسمبلی میں استعفے بھیجنے کے بعد منظور تصور ہوتے ہیں