ترکی میں یوٹیوب، فیس بک، ٹوئٹر بلاک

منگل 7 اپریل 2015 03:02

استنبول(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7 اپریل۔2015ء) ترکی نے یرغمال بنائے جانے والے ایک وکیل کی تصویر شائع کرنے پر فیس بک، ٹوئٹر اور یو ٹیوب کو بلاک کر دیابائیں بازو کے عسکریت پسندوں کے ہاتھوں یرغمال بنائے جانے والے یہ وکیل بعد میں ہلاک ہو گئے تھے۔

(جاری ہے)

ترکی میں بہت سے صارفین پیر کو ان ویب سائٹس تک رسائی حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ترکی کے ایک معروف اخبار کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کو ان ویب سائٹس تک رسائی ختم کرنے کیلئے سرکاری احکامات موصول ہوئے۔

متعلقہ عنوان :