برطانیہ نے غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا

منگل 7 اپریل 2015 03:04

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7 اپریل۔2015ء) برطانیہ نے غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کی جانب سے غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف بنائی گئی حالیہ اصلاحاتی پالیسی پر عملدرآمد کا آغاز کردیا گیا۔

(جاری ہے)

امیگریشن حکام کا کہنا ہے اصلاحاتی پالیسی کے تحت ملک میں بڑے پیمانے پر غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا ہے اور ایسے تمام تارکین وطن جو کہ نئی پالیسی کی شرائط پر پورا نہیں اترتے انہیں حراست میں لے کر اپنے اپنے ممالک ڈیپورٹ کردیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :