فریقین میں صلح ،مچھ جیل کے دو قیدیوں کی پھانسی موخر

منگل 7 اپریل 2015 02:54

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7 اپریل۔2015ء)مچھ جیل میں پھانسی کے منتظر دو قیدیوں کی فریقین کے درمیان صلح کے بعد سزاموخر کردی گئی جیل ذرائع کے مطابق مچھ جیل میں قید پھانسی کے منتظر محمد زمان اور محمد جعفر کے ورثاء نے جوڈیشل مجسٹریٹ مچھ ہدایت اللہ محمد شہی کی موجود گی میں تصفیہ کیا اور دونوں مجرمان کو معاف کیا جس کے بعد مچھ جیل حکام نے پھانسی کی سزا موخر کردی، ملزم محمد سماعیل کو دو افراد کے قتل میں جبکہ محمد زمان کو ایک شخص کے قتل میں پھانسی کی سزا سنائی گئی تھی جنھیں کل صبح سات بجے تختہ دار پر لٹکایا جانا تھا۔

متعلقہ عنوان :