حکومت بمقابلہ پاکستان تحریک انصاف ،وزیراعظم ہاوٴس سے چلنے والے رہنماوٴں کے بیانات نے بھانڈاپھوڑدیا، تحریک انصاف پرلیگی رہنماوٴں کی بیان بازی کی کڑیاں وزیراعظم ہاوٴس سے جڑنے لگی

منگل 7 اپریل 2015 03:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7 اپریل۔2015ء)حکومت بمقابلہ پاکستان تحریک انصاف ،وزیراعظم ہاوٴس سے چلنے والے رہنماوٴں کے بیانات نے بھانڈاپھوڑدیا،پاکستان تحریک انصاف پرلیگی رہنماوٴں کی بیان بازی کی کڑیاں وزیراعظم ہاوٴس سے جڑنے لگی ہیں ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روزخواجہ سعدرفیق کابیان جوکہ پی ایم ہاوٴس سے جاری ہواجس میں انہوں نے کہاکہ عمران خان پہلے اپنی زبان قابومیں رکھیں ،بعدازاں کسی اورکوموردالزام ٹھرائیں ،پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کادوغلاپن سامنے آگیاہے ۔خواجہ سعدرفیق نے جہانگیرترین کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ دولت کی جلالی اپنے آپ پاس رکھواگرکاغذات کھل گئے توعقل ٹھکانے آجائے گی۔