کرکٹ ڈپلومیسی، پاکستانی صدرکاسری لنکن ٹیم حملے پراظہارافسوس ،سری لنکن صدرنے ٹیم کے دورے کی یقین دہانی کرادی

منگل 7 اپریل 2015 02:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7 اپریل۔2015ء)صدرمملکت ممنون حسین نے سری لنکن ٹیم پرہونے والے حملے پرافسوس اورآئندہ ایساواقعہ نہ ہونے کی یقین دہانی کرادی ،سری لنکن صدرنے کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی یقین دہانی کرادی ۔

(جاری ہے)

پیرکے روزسری لنکن صدرمیتھری پالاسری سیناکے اعزازمیں صدرمملکت ممنون حسین کی جانب سے دیئے گئے عشایئے کے موقع پرصدرمملکت نے لاہورمیں سری لنکن ٹیم پرہونے والے حملے پرافسوس کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ سری لنکن ٹیم پرحملہ قابل مذمت تھاآئندہ ایساواقعہ نہیں ہوگاجس پرمیتھری پالاسری سینانے کہاکہ سری لنکاکی کرکٹ ٹیم جلدپاکستان کادورہ کریگی

متعلقہ عنوان :