پاک ایران گیس پائپ لائن کے منصوبے کومکمل کرنے کافیصلہ، ایران پاکستان کوفنی ،تکنیکی اورمالی امدادفراہم کریگا، ایرانی وزیر خارجہ سے وزیر تجارت اور وزیر پٹرولیم کی ملاقات میں اتفاق

جمعرات 9 اپریل 2015 04:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9 اپریل۔2015ء)پاکستان اورایران کے درمیان گیس پائپ لائن کے منصوبے کومکمل کرنے کافیصلہ ایران پاکستان کوفنی ،تکنیکی اورمالی امدادفراہم کریگا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پاکستان کے دورے پرآئے ہوئے ایران کے وزیرخارجہ جوادظریف سے وزیرتجارت خرم دستگیراوروزیرپٹرولیم شاہدخاقان عباسی کی اہم ملاقات ،وزارت خارجہ میں ہونے والی ملاقات میں پاک ایران گیس پائپ لائن کے حوالے سے خصوصی بات چیت ہوئی ،پاکستان اپنی توانائی کی ضروریات کوپوراکرنے کیلئے ایران سے گیس پائپ لائن کی تکمیل کاخواہشمندہے ،لیکن ایران پرلگنے والی بین الاقوامی اقتصادی پابندیوں ،منصوبے کی تکمیل میں بڑی رکاوٹ ہے ،ایران اورپانچ بڑی طاقتوں کے درمیان ایران کے ایٹمی پروگرام کے بعدبین الاقوامی اقتصادی پابندیاں نرم ہونے کاامکان ہے ۔

ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں ایرانی وزیرخارجہ نے پاکستان میں توانائی کے بحران کے خاتمے کیلئے مکمل یقین دلایابلکہ پاک ایران گیس پائپ لائن کومکمل کرنے کیلئے فنی تکنیکی اورمالی امدادکی فراہمی کی پیشکش کی ہے

متعلقہ عنوان :