جوڈیشل کمیشن کے سامنے پیش ہوکر اپنا موقف پیش کروں گا، افتخار محمد چوہدری

جمعرات 9 اپریل 2015 04:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9 اپریل۔2015ء) سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن مجھے خود طلب کرے یا نہ کرے میں خود جوڈیشل کمیشن کے سامنے پیش ہوکر اپنا موقف پیش کروں گا ۔

(جاری ہے)

خبر رساں ادارے کو انہوں نے بتایا کہ عمران خان کیخلاف ہرجانہ کیس میں دائر درخواست میں پیراگراف 46 میں انہوں نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ جوڈیشل کمیشن کے قیام کے بعد ذاتی طور پر پیش ہوں گا دھاندلی میں کون ملوث ہے اس بارے دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے گا ۔

متعلقہ عنوان :