تشددسے پاک ماحول میں پاکستان سے تمام مسائل پربات چیت کیلئے تیارہیں، نریندرا مودی،شملہ اورلاہورمعاہدوں کومذاکرات کیلئے بنیادبنایاجائے ، بھارتی وزیر اعظم کا بھارتی جریدے کو انٹرویو

جمعرات 9 اپریل 2015 04:18

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9 اپریل۔2015ء)بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے کہاہے کہ تشددسے پاک ماحول م یں پاکستان سے تمام مسائل پربات چیت کے لئے تیارہیں ،شملہ اورلاہورمعاہدوں کومذاکرات کیلئے بنیادبنایاجائے ،بھارتی جریدے کودیئے گئے انٹرویومیں نریندرمودی نے کہاکہ ہم جنوبی ایشیاء میں امن کے خواہاں ہیں ،اورامن صرف موافق ماحول میں ہی ممکن ہے ۔

(جاری ہے)

تشددسے پاک ماحول ہوتوپاکستان سے تمام مسائل پربات چیت کیلئے تیارہیں ،پاک بھارت مذاکرات کیلئے شملہ اورلاہورمعاہدوں کوبنیادبنایاجائے نریندرمودی نے کہاکہ تعاون کی فضاء کے فروغ کیلئے سارک سربراہان کوتقریب حلف برداری میں مدعوکیا

متعلقہ عنوان :