جمہوریت خوف سے نہیں میرٹ سے آتی ہے ،عمران خا ن،بندوق کی سیاست کادورختم ہوچکاہے ،تبدیلی آگئی ہے ،الطاف حسین سے اختلاف کی وجہ بندوق کی سیاست ہے ،ایم کیوایم اس سیاست سے اپنے آپ کوعلیحدہ کرے ،کراچی کوروشنیوں کاشہربنانے کاوقت آگیا،19اپریل کوبڑاجلسہ کریں گے ،جناح گراوٴنڈچھوٹاپڑجائے گا۔ الطاف حسین کی دوغلی پالیسی پہلے دعوت دیتے ہیں پھر لوگوں پر ڈنڈے برساتے ہیں،کراچی میں میڈیاسے گفتگو

جمعہ 10 اپریل 2015 05:21

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10 اپریل۔2015ء)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خا ن نے کہاہے کہ جمہوریت خوف سے نہیں میرٹ سے آتی ہے ،بندوق کی سیاست کادورختم ہوچکاہے ،تبدیلی آگئی ہے ،الطاف حسین سے اختلاف کی وجہ بندوق کی سیاست ہے ،ایم کیوایم اس سیاست سے اپنے آپ کوعلیحدہ کرے ،کراچی کوروشنیوں کاشہربنانے کاوقت آگیا،19اپریل کوبڑاجلسہ کریں گے ،جناح گراوٴنڈچھوٹاپڑجائے گا۔

کراچی میں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ میراجس طرح شانداراستقبال ہوااس پرکراچی کے عوام کاشکرگزارہوں ،جمہوریت میں لوگ بے خوف ہوکرنمائندوں کومنتخب کرتے ہیں ،خوف کی فضاء ختم نہیں ہوئی ،الطاف حسین کے بیان کاخیرمقدم کرتاہوں ۔انہوں نے کہاکہ خواتین کاپاکستان کی سیاست میں اورہمارے دھرنے میں بڑاکردارہے ،ریحام خان نے بھی کراچی آنے کافیصلہ کیا،عمران اسماعیل کے کیمپ پرحملوں کی وجہ سے یہاں آناضروری تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ نائن زیروپرایک طرف استقبال کیاگیااوردوسری طرف وہاں سے نکلتے ہوئے ہمارے کارکنوں پرحملہ کیاگیا،امیدہے کہ ایم کیوایم ان لوگوں کے خلاف کارروائی کریگی ۔انہوں نے کہاکہ اب تبدیلی آچکی ہے ،لوگ بندوقوں کی سیاست سے تنگ آچکے ہیں ،ایم کیوایم کوبھی چاہئے کہ وہ اپنے آپ کوان لوگوں سے علیحدہ کریں ۔عمران خان نے کہاکہ ایک طرف (ن)لیگ نے ہمیں بلایادوسری طرف ایک وزیرنے گندی زبان استعمال کی ،ملک کوبندوق سے بہت نقصان پہنچا،الطاف حسین سے ہی اختلاف ہے کہ وہ قلم کے بجائے بندوق دیتے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ کراچی منی پاکستان ہے لوگوں کوتقسیم کرنے کے بجائے اکٹھاکیاجائے ۔سندھی ،پنجابی ،پٹھان اورمہاجرسب بھائی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ جمہوریت کامطلب میرٹ ہوتاہے ،خاندانی سیاست نے میرٹ کوختم کردیا،ہمیں کراچی اورپاکستان میں میرٹ کوواپس لاناہوگا،ملک میں معاشی ترقی تب ہوگی جب سرکاری سرمایہ کاری ہوگی اورسرمایہ کاری تب ہوگی جب امن آئے گا۔

انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی خیبرپختونخواہ میں ہماری اتحادی ہے ان سے بات چیت جاری ہے ،کراچی میں 19اپریل کوبڑاجلسہ کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ کراچی میں بہت عرصے سے امن کی صورتحال خراب ہے ،انتخابات والے دن بھی پولنگ بوتھ کے باہراوراندرفوج ضروری ہے ۔انہوں نے کہاکہ کراچی سے سرمایہ کاردوسرے ملکوں میں جارہے ہیں ،کراچی کوپھرسے روشنیوں کاشہربنانے کاوقت آگیاہے ۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ الطاف حسین دوغلی پالیسی رکھتے ہیں پہلے دعوت دیتے ہیں پھر لوگوں پر ڈنڈے برساتے ہیں۔ تحریک انصاف پر امن جماعت ہے تشدد پر یقین نہیں رکھتی ہم بندوق کا مقابلہ بندوق سے نہیں کرنا چاہتے ضمنی الیکشن میں بندوق کا مقابلہ بیلٹ سے کریں گے۔ پیر کے روز چیئرمین تحریک انصاف نے غریب آباد پہنچنے پر ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف پوری قوت سے الیکشن لڑے گی متحدہ کے اوچھے ہتھکنڈے تحریک انصاف کو الیکشن سے پیچھے نہیں ہٹا سکتے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن جیت کر نئے کراچی کی بنیاد رکھیں گے ہم کراچی کا امن بحال کرنا چاہتے ہیں اور کراچی کی روسنی بحال کرنے کے لئے پر عزم ہیں۔ انہوں نے ایک بار پھر سے کہا کہ اب جوڈیشل کمیشن بن گیا ہے 2015ء کا سال الیکشن کا ہے اب الیکشن کو کوئی نہیں روک سکتا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ جناح گراؤنڈ میں جلسہ ضرور ہو گا۔ انہوں نے عمران اسماعیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کی عوام کا جوش دیکھ کر مجھے لگتا ہے جناح گراؤنڈ جلسے کے لئے کم پڑ جائے گا۔ عمران خان نے پرتپاک استقبال کرنے پر کراچی کی عوام اور ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔