کراچی ، این اے 246میں ضمنی الیکشن کے دوران رینجرز کی تعیناتی کی درخواست منظور،رینجرزکے کمانڈرکومجسٹریٹ کے اختیارات حاصل ہوں گے

جمعہ 10 اپریل 2015 05:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10 اپریل۔2015ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کراچی کے حلقہ این اے 246میں ضمنی الیکشن کے دوران رینجرز کی تعیناتی کی درخواست منظورکرلی ہے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان سے یہ درخواست الیکشن کمیشن سندھ اورتحریک انصاف کی جانب سے کی گئی تھی۔تحریک انصاف کی جانب سے درخواست میں کہاگیا تھا کہ حلقہ این اے 246کے ضمنی الیکشن فوج یارینجرز کوتعینات کرکے کرائے جائیں۔

اطلاعات کے مطابق ضمنی الیکشن کے روزپولنگ اسٹیشنوں پررینجرز کے اہلکاروں کوپولنگ بوتھ کے اندراورباہر تعینات کیاجائے گا۔

(جاری ہے)

اس موقع پررینجرز کے افسر انچارجز کومجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات حاصل ہوں گے،ادھرالیکشن کمیشن نے این اے 246میں رینجرزکی تعیناتی کاحکم دیدیا،رینجرزکے کمانڈرکومجسٹریٹ کے اختیارات حاصل ہوں گے ،الیکشن کمیشن نے کراچی کے حلقہ این اے 246میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے موقع پرحلقہ میں رینجرزتعینات کرنے کاحکم دیدیاہے ،پولنگ سٹیشن کے اندراورباہررینجرزاہلکارتعینات ہوں گے اوررینجرزکے کمانڈرکومجسٹریٹ کے اختیارات حاصل ہوں گے ۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے حلقے میں فوج یارینجرزتعینات کرنے کی درخواست کی تھی اوراسی درخواست پررینجرزکی تعیناتی کافیصلہ کیاگیاہے ۔