کراچی بار بار آئیں گے پاکستان میں میرے لیے کوئی نوگو ایریا نہیں ، ریحام خان، عمران خان این اے 246 میں انتخابی مشن کے لیے آئے ہیں ۔ جہاں لوگ ہمیں پیار سے بلائیں گے ، وہاں جائیں گے، اہلیہ عمران خان

جمعہ 10 اپریل 2015 05:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10 اپریل۔2015ء ) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں میرے لیے کوئی نوگو ایریا نہیں ہے ۔ ہم کراچی بار بار آئیں گے ۔ میرے شوہر عمران کان این اے 246 میں جس انتخابی مشن کے لیے آئے ہیں ۔ جہاں جہاں لوگ ہمیں پیار سے بلائیں گے ، وہاں ہم لوگ جائیں گے ۔ الطاف حسین کے تلخ لہجے میں نرمی آنا اور میٹھاس سے گفتگو کرنااس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ تبدیلی آ گئی ہے ۔

میں ان کے بیان کا خیر مقدم کرتی ہوں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو کراچی ایئرپور پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی آ کر بہت اچھا لگ رہا ہے ۔ ہم کراچی سے خوف کی فضا ختم کرنا چاہتے ہیں ۔ این اے 246 سے پی ٹی آئی کے امیدوار عمران اسماعیل بہت قابل انسان ہیں ۔

(جاری ہے)

میرے بھائیوں جیسے ہیں ۔ انشاء اللہ وہ کامیاب ہوں گے ۔

انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان کے ٹو سر کرنے جا تے یا ورلڈ کپ کھیلنے جاتے تو ان کے ساتھ جاتی ۔ این اے 246 کے ووٹرز باشعور ہیں ۔ اس بار غلطی نہیں کریں گے ۔ عوام عمران خان کے علاوہ کسی کو موقع نہیں دیں گے ۔ تبدیلی دیکھ کر لگتا ہے کہ این اے 246 اب ایم کیوایم کا گڑھ نہیں رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ حلقے میں پر امن انتخابات ہوں ۔ پی ٹی آئی راتوں رات بڑی جماعت بن گئی ہے ۔

کراچی میں بھرپور استقبال کرنے پر عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے جس طرح مجھے قومی بھابھی کا اعزاز دیا ہے ، میں شکر گزار ہوں عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے کہاہے کہ عمران جیساشوہرہوتوزیورکی کوئی حیثیت نہیں اورقومی بھابھی سے بڑھ کرکوئی تحفہ نہیں ،کراچی کی مائیں ،بہنیں عمران اسماعیل کوووٹ دیں ۔میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے ریحام خان نے کہاکہ عمران خان جیساشوہرہوتوزیورکی کوئی حیثیت نہیں ،اورجب قومی بھابھی کاخطاب مل جائے توپھراس سے بڑاکوئی تحفہ نہیں ،اگرمیں کراچی میں نہیں گھبرائی توکراچی کی مائیں بہنیں بھی نہیں گھبرائیں گی ۔

کراچی کی ساری بہنیں 23اپریل کوگھروں سے باہرنکل کرووٹ ڈالیں اورعمران اسماعیل جوکہ صحیح نمائندگی کرتاہے اس کوووٹ دیکرکامیاب کریں۔