دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نازک موڑ پر کھڑا ہے بھارت کے شکوک وشبہات مناسب نہیں عدالتی عمل کا احترام کرتے ہیں،ترجمان دفتر خارجہ

ہفتہ 11 اپریل 2015 04:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11 اپریل۔2015ء)دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نازک موڑ پر کھڑا ہے بھارت کے شکوک وشبہات مناسب نہیں عدالتی عمل کا احترام کرتے ہیں پاکستان انصاف کیلئے پر امید ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے تسنیم اسلم نے کہا کہ ممبئی دھماکوں میں مبینہ طور پر ملوث ملزمان کے خلاف مقدمہ عدالت میں ہے،دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے عزم پر شکوک وشبہات بہتر نہیں،پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں نازک موڑ پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان علامتی عمل کا احترام کرتا ہے اور انصاف کی جیٹ کیلئے پرامید ہے۔ذکی الرحمان لکھوی کامقدمہ ابھی عدالت میں ہے،بھارت کی جانب سے دہشتگردی کے خلاف جنگ پر شکوک وشبہات اور بیانات مناسب نہیں،ذکی الرحمان لکھوی کے مقدمہ میں تاخیر بھارت کے عدم تعاون کی وجہ سے ہوئی ہے