وزیر اعظم کا ہنزہ،نگر ،کھرمنگ اور شکر کے علاقوں کو ضلع کا درجہ دینے کا اعلان، کنٹینر والی سیاست نہیں کروں گا ، ہماری سیاست میں ”خدمت “ لکھی ہے،نواز شریف،عوام کی خدمت کی ہے اس لئے تیسری مرتبہ وزارت عظمی کے منصب پر فائز ہوا،ہمارے پاس وقت تھوڑا اور ترقیاتی منصوبے زیادہ ہیں،اپنے دور میں تمام مسائل حل کرنے کیلئے دن رات کام کررہے ہیں،گلگت بلتستان میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے 40 ارب روپے کے منصوبے شروع کررہے ہیں، نوجوانوں کو 20,20 لاکھ کے قرضے دیئے جائیں گے، نئے یونیورسٹیاں،کالجز،ہسپتال ،ریلوے ٹریک اور سڑکوں کا جال بچھائیں گے ، فضائی سروس میں اضافہ کیا جارہا ہے ،وزیر اعظم کاگلگت میں لاک جان سٹیڈیم میں اجتماع سے خطاب

بدھ 15 اپریل 2015 04:45

گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15 اپریل۔2015ء)وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ میں کنٹینر والی سیاست نہیں کروں گا ،کسی کو گالی نہیں دوں گا، کنٹینر والوں کی سیاست میں غلیظ گالیاں لکھی ہوئی ہیں اور ہماری سیاست میں ”خدمت “ لکھی ہے جس کی وجہ سے عوام نے تیسری مرتبہ وزارت عظمی کے منصب پر فائز کیا ہے۔گلگت بلتستان کے نوجوانوں کو 20,20 لاکھ کے قرضے دیئے جائیں گے،علاقے کی ترقی کیلئے نئے یونیورسٹیاں،کالجز،ہسپتال ،ریلوے ٹریک اور سڑکوں کا جال بچھائیں گے جبکہ علاقے میں فضائی سروس میں اضافہ کیا جارہا ہے ،گلگت بلتستان میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے 40 ارب روپے کے منصوبے شروع کررہے ہیں۔

ہمارے پاس وقت تھوڑا ہے اور ترقیاتی منصوبے زیادہ ہیں،اپنے دور حکومت میں تمام مسائل کو حل کریں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلگت بلتستان میں لالک جان سٹیڈیم میں عوام کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ ماضی میں گلگت بلتستان کونسل کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا کرتا تھا،میں نے اس کہا کہ یہ اجلاس گلگت بلتستان میں ہوگا اور نواز شریف خود جا کر کونسل اجلاس کی صدارت کریں گے ۔

نواز شریف کا دل گلگت بلتستان کے لوگوں کے ساتھ دھڑکتا ہے ،گلگت میرے دل میں رہتا ہے،یہاں آنے کا بہت شوق تھا بہت خوشی ہوئی ہے کہ یہاں آنے کا موقع ملا ہے ۔میں صبح یہاں کر سوچ رہا ہوں کہ نوجوان کے مستقبل کیلئے کیا کر سکتا ہوں۔دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالی ٰ خطے میں ترقی کیلئے ہماری کوششوں میں برکت ڈالے۔وزیر اعظم نے کہا کہ لیپ ٹاپ دیتے وقت طلباء کے چہروں پر خوشی دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے ۔

ایک طلباء سے پوچھا بیٹا آج کتنی خوش ہوتو انہوں نے کہا کہ بہت خوشی ہوں لیکن ان طلباء کو نہیں پتہ کہ آج نواز شریف کی خوشی کی انتہا کیا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ لیپ ٹاپ کے حوالے سے طلبہ کا میرٹ زیادہ رکھا گیا ہے ان کو کم کریں گے تا کہ زیادہ سے زیادہ طلبہ لیپ ٹاپ مل سکیں۔پورے پاکستان میں ایک لاکھ لیپ تقسیم کئے جارہے ہیں میری خواہش ہے کہ کم از کم ایک ہزار لیپ ٹاپ گلگت بلتستان کے طلبہ کو دیئے جائیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ نوجوانوں کو قرضہ دینے کے لئے پروگرام شروع کررہے ہیں،گلگت بلتستان میں جن نوجوانوں کے پاس ہنر ہوگا،کچھ سیکھا ہوگا،کار مکینک،موٹر سائیکل مکینک،اور فیکٹریاں لگانے والوں کو20,20 لاکھ روپے قرض دیئے جائیں گے ۔وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ میں کنٹینر والی سیاست نہیں کروں گا ،کسی کو یہاں گالی نکالنے نہیں آیا ہوں،کنٹینر پر کھڑے ہو کر مجھے جتنی گالیاں دی گئیں میں نے گالی تو دور کی بات جواب دینا بھی گوارا نہیں کیا ہے ،انہوں نے کہا کہ کنٹینر والوں کی سیاست کی بنیاد گالیوں پر ہے ،ان کی سیاست میں غلیظ گالیاں لکھی ہوئی ہیں اور ہماری سیاست میں ”خدمت “ لکھی ہوئی ہے ،ایسی سیاست نہیں کی جو رات کو کچھ اور دن کو کچھ کہتے ہیں ،نواز شریف کبھی جھوٹ نہیں بولتے اس لئے عوام نے تیسری مرتبہ وزارت عظمی کے عہدے پر فائز کیا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ جو بھی کہتا ہوں اسے پورا کر کے دکھاتا ہوں ،گلگت بلتستان میں نئے یونیورسٹیاں،سڑکیں ،ہسپتال اور کالجز بنائیں گے،ہماری تمام تر توجہ علاقے کی محرومیوں کو ختم کرنا ہے،وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارے پاس وقتکم اور منصوبے بہت زیادہ ہیں اس لئے دن رات ملک کی ترقی کیلئے کام کررہے ہیں،اپنے دور میں ہی تمام مسائل کو حل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہاں پر تعمیری باتیں کرنے آیا ہوں اور ترقیاتی منصوبے دیکر جارہا ہوں ۔شمالی علاقوں میں سڑکوں کا جال بچھائیں گے اور خنجراب سے لیکر اسلام آباد تک ریلوے ٹرین چلائی جائے گی جبکہ سکردو اور گلگت کے درمیان ہوائی جہاز کی تعداد میں اضافہ کیا جارہا ہے ۔پاکستان اور چین کی مدد سے شروع ہونے والا اقتصادی راہداری منصوبے سے گلگت بتستان میں سڑکوں اور شاہراہوں کے جال بچھائیں جائیں گے ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اسلام آباد سے گلگت تک پی آئی اے کی فلائٹس میں اضافہ کرنے کی ہدایت کردی ہے تا کہ لوگوں کو سفری سہولیات میسر آ سکیں۔گلگت بلتستان میں فضائی پروازوں کے اضافے کے لئے نئے اے ٹی آر جہاز پاکستان آ گئے ہیں ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ تمام صوبوں کو اسلام آباد کے قریب لائیں گے ،پاکستانی قوم کے دلوں کو قریب لائیں گے ،وزیر اعظم نے کہا کہ خوشحالی ،تقدیر اور مستقبل سب کچھ اللہ کے ہاتھ میں ہے،اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہوں کہ مجھے عوام کی خدمت پر پورا اترنے پر توفیق عطاء فرمائے ۔

وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ ہماری حکومت عوام کی خدمت کیلئے دن رات کوشاں ہیں،عوام کی خدمت کر کے دکھائی ہے اس لئے عوام نے تیسری مرتبہ وزارت عظمی کے منصب پر پہنچایا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ علاقے کی ترقی کیلئے40 ارب روپے کے منصوبے شروع کررہے ہیں،علاقے کی ترقی کیلئے 40 کی بجائے 140 ارب بھی کم ہیں۔جس سے 4500 میگاواٹ بجلی حاصل کی جائے گی ۔وزیر اعظم نے کہا کہ میری نظر بڑے بڑے منصوبوں پر ہے ،ہمارے پاس وقت بہت تھوڑا ہے لیکن ملک میں ترقیاتی منصوبے بہت زیادہ ہیں ہماری کوشش ہے کہ دن رات ایک کر کے تمام اپنے دور حکومت میں مکمل کر لیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ عطاء آباد جھیل پر ہنزہ ٹنل کی تعمیر کی جارہی ہے جس پر 27 ارب روپے خرچ آئیں گے۔گلگت بلتستان میں سب سے بڑا منصوبہ دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کی جارہی ہے جس پر 1400 ارب روپے خرچ آئیں گے ،یہ منصوبہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے یہاں کی عوام کیلئے تحفہ ہے۔وزیر اعظم نے جلسہ کے اختتام پر ہنزہ،نگر ،کھرمنگ اور شگر کے علاقوں کو ضلع بنانے کا درجہ دینے کا اعلان بھی کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :