جان کیری کا نوازشریف کوٹیلی فون ،یمن کی صورتحال پرتبادلہ خیال ،سعودی سلامتی کوخطرات لاحق ہوئے توپاکستان اس کی حفاظت کیلئے اپناکرداراداکریگا،وزیراعظم

بدھ 15 اپریل 2015 04:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15 اپریل۔2015ء)امریکی وزیرخارجہ جان کیری کاوزیراعظم نوازشریف کوٹیلی فون ،یمن کی صورتحال پرتبادلہ خیال ،گزشتہ شب رات گیارہ بجے امریکہ کے وزیرخارجہ جان کیری نے وزیراعظم میاں نوازشریف کوٹیلی فون کیااوریمن کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم میاں نواز شریف مشترکہ پارلیمنٹ اجلا س کی قراردادکویمن صورتحال پرپالیسی بیان قراردیااورکہاکہ مشترکہ اجلاس کے فیصلے قوم کے جذبات کی ترجمانی کرتے ہیں ۔

جان کیری نے یمن سے پرامن اوربغیرنقصان سے پاکستانیوں کے انخلاء پروزیراعظم کومبارکباددی اورنیک خواہشات کااظہارکیا۔وزیراعظم میاں نوازشریف نے امریکی وزیرخارجہ کوبتایاکہ پاکستانی قوم کی دوآرائیں حرمین الشریفین کے تحفظ سمیت سعودی سلامتی کوخطرات لاحق ہوئے توپاکستان ان کی حفاظت کیلئے اپناکرداراداکریگا