کراچی آپریشن میں جو کچھ ہوا قوم کے سامنے لانا مناسب نہیں،چوہدری نثار،اس سے بہتری آئی ،کریڈیٹ نہیں لینا چاہتا ،کریڈٹ سندھ پولیس،رینجرز اور انٹیلی جنس اداروں کو جاتا ہے،نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 15 اپریل 2015 04:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15 اپریل۔2015ء)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن میں جو کچھ ہوا قوم کے سامنے لانا مناسب نہیں،اس سے بہتری آئی کریڈیٹ نہیں لینا چاہتا کریڈٹ سندھ پولیس،رینجرز اور انٹیلی جنس اداروں کو جاتا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ کراچی آپریشن میں جو کچھ بھی ہوا وہ قوم کے سامنے لانا مناسب نہیں،کراچی آپریشن مشکل کام تھا جو حالات بہتر ہوئے اس کے پیچھے بہت کام ہوا ہے اس آپریشن سے حالات میں بہتری آئی ہے،حالات میں مزید بہتری آئے گی،آپریشن جاری رکھا جائے گا اور اس میں تیزی لائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ کراچی آپریشن کی کامیابی کا کریڈٹ نہیں لینا چاہتا،اس کا کریڈٹ سندھ پولیس،رینجرز کے اہلکاروں اور انٹیلی جنس اداروں کو جاتا ہے،ایک سوال پر کہا کہ تارکین وطن نائیکوپ یعنی شناختی کارڈ کی مدت کو7 سے بڑھا کر10سال کیا جارہا ہے اور اس کیلئے کوئی اضافی چارجز وصول نہیں کئے جائیں گے۔