آرمی چیف،آپریشن ضرب عضب میں جرأت اور شاندار کارکردگی پر افسروں جوانوں اور شہداء کے لواحقین میں اعزازات تقسیم

بدھ 15 اپریل 2015 04:51

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15 اپریل۔2015ء)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آپریشن ضرب عضب میں جرأت اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسروں جوانوں اور شہداء کے لواحقین میں اعزازات تقسیم کئے،آئی ایس پی آر کے مطابق منگل کے روز پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کو اعزازات دینے کی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

(جاری ہے)

تقریب میں آپریشن ضرب عضب میں جرأت،بہادری اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پاک فوج کے افسران اور جوانوں کو اعزازات سے نوازا گیا۔

آرمی چیف نے اعزازات دئیے۔آپریشن ضرب عضب میں شریک پاک فوج کے 30 افسروں اور جوانوں کو تمغہ بسالت33افسروں اور جوانوں کو ستارہ امتیاز ملٹری اورایک فوجی جوان کواقوام متحدہ کا میڈل دیا گیا،شہداء کے اعزازات ان کے لواحقین نے وصول کئے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :