وزیراعلیٰ سندھ اور کور کمانڈر کراچی کی ملاقات، دہشت گردوں اور لینڈ مافیا کیخلاف آپریشن کا دائرہ کار وسیع کرنے کا فیصلہ،قائم علی شاہ کاسیلاب کے دوران متاثرین کی مدد کرنے پر لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار سے اظہار تشکر

جمعہ 31 جولائی 2015 08:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31 جولائی۔2015ء)وزیراعلیٰ سندھ اور کور کمانڈر کراچی کے درمیان ملاقات ہوئی ہے جس میں دہشت گردوں اور لینڈ مافیا کیخلاف آپریشن کا دائرہ کار وسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، قائم علی شاہ نے سیلاب کے دوران متاثرین کی مدد کرنے پر لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کا شکریہ ادا کیا۔وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے ملاقات ہوئی، جس میں دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کا دائرہ وسیع کرنے، کراچی سمیت صوبے بھر میں دہشت گردوں کی مبینہ پناہ گاہوں کے خاتمے اور لینڈ مافیہ کیخلاف کارروائی تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ملاقات میں دہشت گردوں اور ان کی مدد کرنیوالوں کو گرفتار کرنے کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دینے، سیلابی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعلیٰ سندھ نے سیلاب کے دوران مدد کرنے پر لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کا شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے کہا کہ فوج سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے دن رات تیار ہے، جہاں بھی عوام کو مدد کی ضرورت ہوگی قانون نافذ کرنیوالے پہنچ جائیں گے۔وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کور کمانڈر کراچی کو ایپکس کمیٹی کے فیصلوں کے بارے میں آگاہ کیا، سیاسی و عسکری حکام کے درمیان سندھ اسمبلی میں رینجرز کے حوالے سے قانونی سازی پر بھی گفتگو ہوئی۔

متعلقہ عنوان :