مسلم لیگ ن کیوں کھل کرنہیں کہتی کہ دھرنے میں جنرل راحیل بھی ملوث تھے،اطہرعباس

جمعہ 31 جولائی 2015 08:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31 جولائی۔2015ء)پاک فوج کے سابق ترجمان میجر جنرل(ر)اطہرعباس نے کہاکہ مسلم لیگ ن کیوں کھل کرنہیں کہتی کہ تحریک انصاف کے دھرنے میں جنرل راحیل بھی ملوث تھے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے سابق ڈی جی آئی ایس پی آر اطہرعباس کاکہناتھاکہ تحریک انصاف کی جانب سے پارلیمنٹ کے سامنے دیئے گئے دھرنے کی تحقیقات کے حوالے سے حکومت کمیشن بناناچاہتی ہے توضروربنائیں جب جرنیلوں سے تحقیقات کرانی ہیں توسابق آرمی چیف جنرل اسلم بیگ سے شروع کرناہوگا۔

انہوں نے کہاکہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی صاف ستھرے کردارکے مالک تھے جبکہ ان کوخفیہ ادارہ چلانے کاکوئی تجربہ نہیں تھا،تحریک انصاف کی مالی معاونت یامنتظم کرنے میں جنرل پاشاکے ملوث ہونے کاالزام درست ہوتوپھریہ بھی درست ہوگاکہ اس وقت کے آرمی چیف جنرل کیانی بھی ملوث ہوں گے ،ڈی جی آئی ایس آئی آرمی چیف کے بغیرکوئی کام نہیں کرسکتا