بنوں،سیکیورٹی چیک پوسٹ پرحملہ، 2 اہلکار شہید،3دہشتگردہلاک

جمعہ 31 جولائی 2015 09:10

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31 جولائی۔2015ء )بنوں کے علاقے ایف آر دریوبا میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کردیا۔ حملے میں دو اہلکار شہید ہوگئے جبکہ جوابی کارروائی میں تین حملہ آور مارے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ایف آر دریوبا چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا اور اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2سیکیورٹی اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگئے۔سیکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔فورسز کی فائرنگ سے 3دہشت گرد ہلاک اوردیگر دہشت گرد فرار ہوگئے ۔

متعلقہ عنوان :