یورپی یونین کا پا کستا ن میں دی جا نے والی پھا نسیو ں پر اظہا ر تشویش، پاکستانی حکومت اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کا پاس کرتے ہوئے پھانسیوں پر عملدرآمد پر پابندی عائد کرے، بیا ن

جمعہ 31 جولائی 2015 09:10

بر سلز ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31 جولائی۔2015ء ) یورپی یونین نے ایک بار پھر پاکستانی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سزائے موت پر عملدرآمد پر فوری طور پر پابندی عائد کرے۔ غیر ملکی خبر رسا ں ادارے کے مطا بق یورپی یونین کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ پھانسیوں پر سے پابندی اٹھائے جانے کے بعد جس رفتار سے اس پر عملدرآمد شروع کیا گیا ہے اس پر اسے شدید تشویش ہے۔

(جاری ہے)

بیان میں ایک بار پھر پاکستانی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کا پاس کرتے ہوئے پہلے مرحلے میں پھانسیوں پر عملدرآمد پر پابندی عائد کرے۔یورپی یونین کے اس تازہ بیان پر پاکستان کی طرف سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا لیکن دفترخارجہ کے ترجمان قاضی خلیل اللہ ایسے ہی مطالبات اور تشویش پر یہ کہہ چکے ہیں کہ ان کا ملک قانون کے مطابق دی گئی سزاوٴں پر عملدرآمد کر کے کسی بھی بین الاقوامی قانون اور میثاق کی خلاف ورزی کا مرتکب نہیں ہو رہا۔