ایران معاہدے کو مسترد کرنے سے امریکا دنیا میں ہو جائے گا، جان کیری

جمعہ 31 جولائی 2015 09:20

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31 جولائی۔2015ء)امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ اگر ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے معاہدے کو رد کر دیا گیا تو اسکا مطلب تہران کو ایٹمی ہتھیار بنانے کی اجازت دینا ہو گا۔

(جاری ہے)

کانگریس کی کمیٹی برائے خارجہ امور کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر خارجہ کیری نے کہا معاہدے کو نا منظور کر کے امریکا دنیا بھر میں تنہا ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا معاہدے کو مسترد کرنے سے ایران کے ایٹمی پروگرام کے معاملے کو پرامن طریقہ سے حل کرنے کا ایک بہترین موقع کھو دیا جائے گا۔ وزیر خارجہ کیری کے ہمراہ توانائی کے وزیر ارنسٹ مونیز اور وزیر خزانہ جیکب لیو بھی بریفنگ میں موجود تھے۔ تینوں وزرا نے گزشتہ ہفتے سینیٹ کی امور خارجہ کی کمیٹی کو بھی بریفنگ دی تھی۔

متعلقہ عنوان :