حکومت کا بڑے ہائیڈرو الیکٹرک پاور منصوبوں میں سرمایہ کاروں کو پارٹنر شپ اور انتظامیہ میں حصہ دینے پر غور

جمعہ 31 جولائی 2015 09:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31 جولائی۔2015ء) وفاقی حکومت نے بڑے ہائیڈرو الیکٹرک پاور منصوبوں کے لیے نجی شعبہ کے سرمایہ کاروں کو پارٹنر شپ اور انتظامیہ میں حصہ دینے پر سوچ بچار کرنا شروع کردی ۔ حکومت کی جانب سے یہ اقدام ان منصوبوں پر معاشی مشکلات کو ختم کرنے کے لیے کیاجارہا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق چیئرمین واپڈا نے پچیس جون کو کابینہ کی ملاقات میں وزیراعظم و دیگر کابینہ کے ارکان کو بریفنگ دی انہوں نے ان پروجیکٹس کی تاخیر میں سخت قوانین اور لمبے طریقہ کار کو مورد الزام ٹھہرایا ہے ذرائع کے مطابق انہوں نے ہائیڈرو الیکٹرک پاور پالیسی کے لئے تین پوائنٹس دیئے ہیں جن میں وہ منصوبے جہاں تفصیلی انجینئرنگ ہوچکی ہے جبکہ انجینئرنگ ابھی تک نہیں ہوئی تیسرا پوائنٹ ترقی اور ڈویلپمنٹ کے متعلقہ ہیں ذرائع کے مطابق چیئرمین واپڈا نے بتایا کہ پرائیویٹ سیکٹر پارٹنر باقی رہ جانے والے عرصہ میں انتظامیہ کے کنٹرول سنبھالے گی اگر نیپرا نے ان پروجیکٹس میں معاشی تعاون پچاس فیصد سے زائد بتایا انہوں نے کہا کہ ان تمام آپشن میں منصوبوں کو جلد مکمل کرے تو ترجیج دی جائے گی ۔