کراچی، ایم کیو ایم کے گرفتار رہنما قمر منصور سے ان کے اہل خانہ کو ملاقات کی اجازت

جمعہ 31 جولائی 2015 09:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31 جولائی۔2015ء)سندھ ہائی کورٹ نے جیل میں قید ایم کیو ایم کے رہنما قمر منصور سے ان کے اہل خانہ کو ملاقات کی اجازت دید ی ہے۔

(جاری ہے)

قمر منصور کی والدہ کی جانب سے دائردرخواست کی سماعت سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔ عدالت نے دلائل کی سماعت کے بعد جیل قواعد کے تحت قمر منصور سے ان کے اہل خانہ کو ملاقات کی اجازت د ے دی۔ قمر منصور کو رینجرز نے نائن زیرو سے حراست میں لیا تھا اور وہ 90 روز کے لیے رینجرزکی تحویل میں ہیں۔

متعلقہ عنوان :