ایان علی 25سال کی ہوگئیں ،سالگرہ چھپ چھپاکے منائی ،میڈیاکوکانو ں کان خبرتک نہ ہوسکی

جمعہ 31 جولائی 2015 09:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31 جولائی۔2015ء )کسی کوپتہ بھی نہ چلااورخوبروماڈل ایان علی 25سال کی ہوگئیں ،سالگرہ کی تقریب چھپ چھپاکے منالی ،میڈیاکوکانو ں کان خبرتک نہ ہوسکی ،لاکھوں روپے کاقیمتی لباس ،سمیت خصوصی میک اپ،دیگر تیاریوں کی تصویری تفصیلات باذوق لوگوں تک نہ پہنچ سکیں ،گلابی رنگ کی جھالروں والے بیش قیمت لباس بھی منظرعام پر نہ آسکا،بوتیک کی مالکہ نے لباس کی تفصیلات سوشل میڈیاپر جاری کرنے کااعلان کردیا۔

(جاری ہے)

ذرائع نے خبر رساں ادارے کوبتایاہے کہ خوبروماڈل ایان علی نے آخر کواپنی پچیسیوں سالگرہ مناہی لی ،میڈیاساری رات ان کومختلف ہوٹلوں اوراہم جگہوں پر ڈھونڈتارہا،مگر ایان علی تھیں کہ غائب ہوگئیں ،ذرائع کاکہناہے کہ ایان علی کے مہمانوں میں سے بھی صرف سات افراد ہی پہنچ سکے باقی لوگ جگہیں بدلنے کی وجہ سے نہ پہنچ سکے ،ایان علی نے زندگی کے 25سال میں قدم رکھ دیاہے اورنجانے یہ پچیسواں سال کتنے اورسالوں کی سالگرہوں میں شمار کیاجائیگا،ذرائع کاکہناہے کہ ایان علی کالباس تیارکرنے والی بوتیک کی مالکہ نے ان کاتیارکردہ لباس سامنے نہ آنے پر اس کی تفصیلات سوشل میڈیاکودینے کافیصلہ کیاہے اوراگلے بہترگھنٹوں میں یہ لباس سوشل میڈیاپر پیش کردیاجائیگا

متعلقہ عنوان :