اسلام آباد، کچی بستی کیخلاف آپریشن سے قبل سرچ آپریشن ،دو غیرملکی ایجنٹ گرفتار ہونے کا انکشاف

جمعہ 31 جولائی 2015 09:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31 جولائی۔2015ء) آئی الیون افغان کچی بستی کیخلاف آپریشن سے قبل رینجرز اور خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے رات گئے کئے جانے والے سرچ آپریشن میں افغان خفیہ ایجنسی کے ایک اعلیٰ آفیسر اور دو ”را“ کے ایجنٹوں کو گرفتار کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔ معتبر ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا ہے کہ گزشتہ روز ہونے والی آئی الیون افغان کچی بستی کے آپریشن سے قبل خفیہ اداروں نے بستی کا سرچ آپریشن کیا جس میں افغان خفیہ ایجنسی کے ایک اعلیٰ آفیسر اور را کے دو ایجنٹ گرفتار کئے گئے ہیں ذرائع کے مطابق ان تینوں افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کرکے تفتیش کی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

خبر رساں ادارے کو ذرائع نے بتایا کہ جی ایچ کیو اور کامرہ ائر بیس حملے کی منصوبہ بندی بھی اسی افغان بستی میں کی گئی تھی ذرائع نے مزید خبر رساں ادارے کو بتایا کہ راولپنڈی اسلام آ باد اور اس کے گردونواح میں گزشتہ کئی سالوں سے ہونے والی دہشتگرد کارروائیوں کے مجرمان اسی بستی میں غیر قانونی طور پر پناہ گزین ہیں رات گئے گرفتار ہونے والے ان غیر ملکی خفیہ ایجنٹوں کی گرفتاری کی اطلاع وزارت داخلہ اور وزیراعظم ہاؤس کو دے دی گئی ہے جس کے بعد تین دن سے محاصرے میں لی ہوئی اس ا فغان کچی بستی کے آپریشن کا حتمی فیصلہ کرکے گزشتہ روز بستی مسمار کرنے کیلئے آپریشن شروع کردیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :