پی سی بی کا نوجوان کھلاڑیوں کیلئے ویب سائٹ لانچ کر نے کا فیصلہ ،کھلاڑی اپنی ویڈیوز اپ لوڈ کرکے ڈومیسٹک اور بین الاقوامی کرکٹ میں جگہ بناسکیں گے، محمد اکرم

جمعہ 31 جولائی 2015 08:17

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31 جولائی۔2015ء) نوجوان کھلاڑیوں تک اپنی پہنچ بڑھانے کے غرض سے پاکستان کرکٹ بورڈ ایک ویب سائٹ لانچ کرنے جارہا ہے جہاں کھلاڑی اپنی ویڈیوز اپ لوڈ کرکے ڈومیسٹک اور بین الاقوامی کرکٹ میں جگہ بناسکیں گے۔نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ہیڈ کوچ محمد اکرم نے بدھ کے روز کہا کہ پی سی بی ڈومیسٹک کرکٹ کو دوبارہ زندہ کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ پہلے جو کوچنگ پروگرام محض چند دنوں تک جاری رہتھا تھا اسے کئی ہفتوں تک جاری رکھا جارہا ہے تاکہ باصلاحیت کھلاڑی اپنے ہنر کو نکھار سکیں۔سابق کھلاڑی کے مطابق 'سپر اسٹار لیگ' کے تحت ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں 200 فاسٹ باوٴلرز کو دیکھا گیا۔اکرم کے مطابق مستقبل قریب میں بلے بازوں اور اسپنرز کے لیے بھی اسی طرح کے پروگرامز کا آغاز کیا جائے گا۔اکرم نے کہا کہ جن کھلاڑیوں کو ایسا لگتا ہے کہ ان کی کارکردگی نظرانداز کردی گئی ہے تو وہ اپنی ویڈیو اپ لوڈ کرکے پی سی بی تک خود پہنچ سکتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈائریکٹر گیم ڈیویلپمنٹ اس سلسلے میں دلچسپی لے رہے ہیں